مسیح اور مہدیؑ — Page 581
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 581 آخری نبی اور آخری مسجد سے مراد علیہ وسلم نے اپنے آپ کو آخر الانبیاء اور اپنی امت کو آخر الام بیان فرمایا یعنی آپ آخری شریعت والے نبی ہیں۔جس کے نتیجہ میں آپ کی امت آخری امت ہے اور جس طرح آپ تمام انبیاء سے افضل ہیں اسی طرح آپ کی امت بھی تمام امتوں سے افضل اور خیر الام ہے۔حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں: " جناب سید نا ومولاناسید الکل وافضل الرسل خاتم النبیین حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک اعلیٰ مقام اور برتر مرتبہ ہے جو اسی ذات کامل الصفات پر ختم ہو گیا ہے جس کی کیفیت کو پہنچنا بھی کسی دوسرے کا کام نہیں چہ جائیکہ وہ کسی اور کو حاصل ہو سکے۔“ توضیح مرام صفحه 23 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 62 ایڈیشن 2008) آپ اپنے منظوم عربی کلام میں کیا خوب فرماتے ہیں: لا شَكٍّ أَنَّ مُحَمَّدًا خَيْرُ الْوَرى رِيقُ الْكِرَامِ وَنُخْبَةُ الاعيان تَمْتُ عَلَيْهِ صِفَاتُ كُلِّ مَزيَّةٍ خُتِمَتْ بِهِ نَعْمَاءُ كُلِّ زَمَانٍ هُوَ خَيْرُ كُلِّ مُقَرَّبِ مُتَقَدَمٍ وَالْفَضْلُ بِالْخَيْرَاتِ لَابِزَمَانِ يَارَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِماً في هذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثِ ثَانِ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 592-593 ایڈیشن 2008) ترجمہ: بے شک محمد ﷺ بہتر مخلوقات اور صاحب کرم و عطاء اور شرفاء لوگوں کی روح اور ان کی قوت اور چیدہ اعیان ہیں۔ہر قسم کی فضلیت کی صفات آپ میں علی الوجہ الا تم موجود ہیں۔ہر زمانے کی نعمت آپ کی ذات پر ختم ہے۔آپ ہر پہلے مقرب سے افضل ہیں اور فضیلت کا رہائے خیر پر موقوف ہے نہ کہ زمانہ پر اے میرے رب! اپنے نبی پر ہمیشہ دورد بھیج ، اس دنیا میں بھی اور دوسرے عالم میں بھی۔( شرح القصيده از مولانا جلال الدین شمس صاحب صفحہ 18-19-22)