مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 556 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 556

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 556 ہوگا۔اور یہ بھی کہا گیا کہ اس سے مراد نزول عیسی کا وقت ہے۔“ ظہور مسیح و مہدی اور غلبہ دین حق ( تفسیر مجمع البیان الجزء الخامس صفحه 36 دار المرتضی بیروت لبنان) 196 اور چونکہ مسیح موعود کے زمانہ امن میں ہو نیوالا یہ غلبہ تلوار سے نہیں بلکہ محبت و برہان کے ذریعہ مقدر تھا اسی لئے نبی کریم نے يَضَعُ الحَرب کی پیشگوئی فرمائی تھی کہ مسیح موعود جنگ کی شرائط موجود نہ ہونے کی وجہ سے اسے کالعدم کر دے گا۔اور يَكْسِرُ الصَّليب کہہ کر واضح فرمایا کہ مسیح موعود دلائل سے صلیبی مذہب پاش پاش کر دکھائے گا۔یہی مطلب اس حدیث کا بھی تھا کہ مسیح کے سانس سے کافرمریں گے اور اس کا سانس وہاں تک پہنچے گا جہاں تک اس کی نظر ہوگی۔197 ( مسلم اردو جلد ششم صفحہ 450-451 مترجم علامہ وحید الزمان نعمانی کتب خانہ لاہور ) یہاں کافروں کے مرنے سے ظاہری موت ہر گز مراد نہیں لی جاسکتی کیونکہ اگر سارے کا فرمسیح کے دم سے ہی مر جائیں گے تو ان پر ایمان کون لائے گا؟ پس اس حدیث کے یہی معنی ہو سکتے ہیں کہ مسیح دلائل قویہ اور براہین قاطعہ سے کفار کو شکست دے گا۔اسی لئے نبی کریم نے فرمایا: وَيُهْلِكُ اللَّهُ فِى زَمَانِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا إِلَّا الْإِسْلَامُ یعنی اللہ تعالیٰ مسیح موعود کے زمانہ میں اسلام کے سوا باقی مذاہب کو دلیل اور نشانات کی رُو سے ہلاک کر دے گا۔198 (سنن ابوداؤ دارد و جلد سوم صفحہ 321 مترجم مولا نا عبد الحکیم خاں فرید بک سٹال لا ہور ) اس حدیث میں دیگر مذاہب کی ہلاکت کے یہ معنے کرنا کہ اللہ تعالیٰ مسیح موعود کے زمانہ میں سوائے اسلام کے تمام مذاہب کو مکمل نابود کر دے گا، درست نہیں بلکہ قرآن شریف کے خلاف ہیں۔کیونکہ قرآن میں یہود و نصاری کے درمیان قیامت تک عداوت باقی رہنے کا ذکر موجود ہے۔(سورۃ المائدة : 15-65) پس رسول اللہ کی اس پیشگوئی کا بھی یہی مطلب ہے کہ اسلام کو تمام مذاہب پر علمی و روحانی غلبہ اور برتری عطا ہوگی۔جیسا کہ قرآن شریف میں ہلاکت کا لفظ دلیل کے غلبہ کے لئے استعمال ہوا ہے۔فرمایا: لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْىٰ مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ (الانفال: (43) تا کہ کھلی کھلی حجت کی رو سے جس کی ہلاکت کا جواز ہو وہی ہلاک ہوا اور کھلی کھلی حجت کی رو سے جسے زندہ رہنا چاہیے وہی زندہ رہے۔اس علمی و روحانی غلبہ کا آغاز اس زمانہ کے مسیح و مہدی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی" کے ذریعہ ہو چکا