مسیح اور مہدیؑ — Page 555
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 555 شیعہ مسلک میں بھی اسی مضمون کی روایات ملتی ہیں۔ظہور مسیح و مہدی اور غلبہ دین حق تفسیر اتمی جزء ثانی صفحہ 413 موسسة الامام المهدی) سورۃ توبہ آیت : 33 میں اسلام کے تمام ادیان پر جس غلبہ کا ذکر ہے یہ وہ حقیقی اور دائمی غلبہ ہے جو دلیل اور محبت کی رو سے حاصل ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ ط بَيِّنَةٍ وَيَحْىٰ مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ = (الانفال : 43) تا کہ ہلاک ہو جائے وہ جو دلیل سے ہلاک ہوا اور زندہ رہے وہ جو دلیل کے ساتھ زندہ ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں تکمیل ہدایت قرآنی کے اہم کام کے علاوہ سرزمین عرب میں اس کی اشاعت ہوئی۔جہاں موجود مذاہب یہودیت ، عیسائیت اور مشرکین وغیرہ پر مسلمانوں کو علمی غلبہ نصیب ہوا۔اس لحاظ سے حضرت عائشہ کی یہ رائے درست تھی کہ دلیل و حجت کے لحاظ سے مذکورہ مذاہب کو ملزم ٹھہرا کر بھی اسلام کا غلبہ ثابت کیا گیا۔ظاہری لحاظ سے بھی مسلمانوں کو پہلے زمین عرب میں اقتدار اور حکومت نصیب ہوئی جو قیام شریعت کا تقاضا تھا۔پھر خلافت راشدہ کے زمانہ میں اسلامی سلطنت کی وسعت کے باوجود مغربی ممالک (خصوصاً امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ ) میں تکمیل اشاعت دین ممکن نہ ہوئی کیونکہ یہ دور دراز علاقے اس وقت نہ تو دریافت ہوئے تھے ، نہ ہی وہاں پہنچنے کے وسائل اور سفر کے ذرائع بآسانی میسر آئے تھے۔دنیا کے تمام ادیان و مذاہب اور ممالک پر دلائل کی رو سے اس غلبہ کی تکمیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور خادم مسیح و مہدی کے زمانہ میں ہی مقدر تھی۔یہی وجہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زیر نظر حدیث میں بیان کردہ حضرت عائشہ کی یہ بات سن کر کہ یہ غلبہ مکمل ہو چکا ہے ، وضاحت فرمائی کہ اس وقتی غلبہ کی اصل تحمیل ابھی آئندہ ہونی باقی ہے اور انشاء اللہ کیل اشاعت قرآن کا یہ غلبہ مکمل ہو کر رہے گا۔شیعہ اور اہلسنت مفسرین کا بھی اس امر پر اتفاق ہے کہ یہ غلبہ مسیح موعود اور امام مہدی کے وقت میں ہوگا۔تفسیر مظہری میں ہے کہ : ” جب عیسی کا نزول ہوگا تو سب لوگ اسلام میں داخل ہو جائیں گے، اس وقت اس غلبہ کا اظہار ہو گا۔“ ( تفسیر مظہری اردو جلد چہارم صفحہ 226 ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور ) تفسیر مجمع البیان میں اس غلبہ کا ذکر ان الفاظ میں ہے کہ: 195 لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ : کے یہ معنی ہیں کہ دین اسلام سب دینوں پر دلیل سے غالب