مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 534 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 534

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 534 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مصافحہ کرنے کا ذکر موجود ہے۔مسیح موعود کے حج کی پیشگوئی کا مطلب (فتاوی حدیثیہ اردو صفحہ 515 مکتبہ اعلیٰ حضرت لاہور ) 191/ اور اگر یہ پیشگوئی آئندہ زمانہ کے بارہ میں ہے تو اسرائیلی مسیح کی بجائے امت میں آنے والے مسیح موعود سے متعلق ہو سکتی ہے جسے رسول کریم نے رویا میں دجال کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف 193 کرتے دیکھا۔(تیسیر الباری جلد 3 صفحہ 428-429 ضیاء احسان پبلشرز لاہور ) رسول اللہ کے اس رویا کی تعبیر علمائے امت نے یہ کی ہے کہ دجال خانہ کعبہ کی ویرانی و تباہی کے درپے ہو گا جب کہ مسیح موعود خانہ کعبہ کے مقاصد کی حفاظت اور اس کی عظمت کے قیام کی خدمت انجام دے گا۔مظاہر حق جدید جلد پنجم صفحہ 81 دارالاشاعت کراچی ) یہی مسیح موعود کی بعثت کا بنیادی مقصد تھا اور یہی معنی در اصل آنے والے مسیح موعود کے حج کی پیشگوئی کے ہیں۔جو بدرجہ اتم حضرت بانی جماعت احمد یہ مسیح و مہدی کے ذریعہ پورے ہور ہے ہیں۔حضرت بانی جماعت احمد یہ فرماتے ہیں: اور یہ امر کہ مسیح موعود د قبال کے مقابل پر خانہ کعبہ کا طواف کرے گا یعنی دجال بھی خانہ کعبہ کا طواف کرے گا اور مسیح موعود بھی۔اس کے معنی خود ظاہر ہیں کہ اس طواف سے ظاہری طواف مراد نہیں ورنہ یہ ماننا پڑیگا کہ دجال خانہ کعبہ میں داخل ہو جائے گا یا یہ کہ مسلمان ہو جائے گا۔یہ دونوں باتیں خلاف نصوص حدیثیہ ہیں۔پس بہر حال یہ حدیث قابل تاویل ہے اور اس کی وہ تاویل جو خدا نے میرے پر ظاہر فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ آخری زمانہ میں ایک گروہ پیدا ہوگا جس کا نام دقبال ہے وہ اسلام کا سخت دشمن ہوگا اور وہ اسلام کو نابود کرنے کے لئے جس کا مرکز خانہ کعبہ ہے چور کی طرح اُس کے گرد طواف کرے گا تا اسلام کی عمارت کو بیخ وین سے اکھاڑ دے اور اس کے مقابل پر مسیح موعود بھی مرکز اسلام کا طواف کرے گا جس کی تمنلی صورت خانہ کعبہ ہے اور اس طواف سے مسیح موعود کی غرض یہ ہوگی کہ اس چور کو پکڑے جس کا نام دقبال ہے اور اس کی دست درازیوں سے مرکز اسلام کو محفوظ رکھے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 323 ایڈیشن 2008)