مسیح اور مہدیؑ — Page 431
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 431 عکس حوالہ نمبر : 148 11۔امام مہدی کے لئے چاند اور سورج کی آسمانی گواہی پندرہ رمضان کو سورج گہن اور آخری تاریخوں میں چاند گہن۔فضل بن شاذان نے احمد بن محمد بن ابو نصر سے ، اُنھوں نے تعلیم سے ، تعلیہ نے بدر بن خلیل ازدی سے روایت کی ہے کہ حضرت ابو جعفر امام محمد باقر علیہالسے سلام نے فرمایا کہ : و ايتان تكونان قبل القائم لم يكونا منذ هبط ادم عليه السلام الى الأرض تنكشف الشمس فى النصف من شهر رمضان والقمر في اخره » فقال الرجل : يا ابن رسول الله تنكشف الشمس في اخر الشهر والقمر في النصف ؟ فقال ابو جعفر : إني لأعلم بما تقول ولكنهما أيتان لم يكونا منذ هبط آدم علیه السلام قبل ظہور امام قائم، دو نشانیاں ایسی ظاہر ہوں گی جو حضرت آدم علیہ السلام کے زمین پر وارد ہونے سے لیکر اُس وقت تک کبھی ظاہر نہیں ہوئی ہونگی۔ایک تو پندرہ ماہ رمضان کو سورج گہن اور دوسری نشانی اسی کی آخری تاریخ میں چاند گین کا ہوتا۔یہ سنکر ایک شخص نے عرض کیا: فرزند رسول "سورج گہن تو مہینے کی آخری تاریخوں میں ہوا کرتا ہے اور چاند گہن نصف ماہ میں۔؟ امام محمد باقر علیہ سلام نے فرمایا: تم جو کچھ کہنا چاہتے ہو میں جانتا ہوں لیکن ایسی نشانیاں حضرت آدم علیہ السلام کے زمین پر اترنے سے لیکر اس وقت تک کبھی رونما نہ ہوتی : ہوں گی۔" فرج کی مجملا علامت ر غیبته طوسی ، ارشاد ، منیبہ نعمانی ، کافی ) فضلی نے ابن اسباط سے، اُنھوں نے حسن بن جہم سے روایت کی ہے اُنھوں نے حضرت ابوالحسن امام رضا علیہ السلام سے فرج و کشادگی کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: کیا میں تمھیں مجملا بتا دوں یا تفصیل کے ساتھ ؟