مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 340 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 340

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 340 ثریا کی بلندی سے ایمان واپس لانے والا مسیح و مہدی 20۔ثریا کی بلندی سے ایمان واپس لانے والا سیح و مہدی عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ فَلَمَّا قَرَأَ : وَآخَرِينَ صل الله اوشاه مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ، قَالَ رَجُلٌ مَنْ هَؤُلَاءِ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ فَلَمْ يُرَاجِعُهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَأَلَهُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْثَلَاثًا قَالَ وَفِيْنَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ قَالَ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَى سَلْمَانَ ثُمَّ قَالَ : لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلَاءِ۔صحیح مسلم اردو جلد سوم صفحه 760 مترجم مولانا عزیز الرحمان مکتبہ رحمانیہ لاہور ) ترجمہ: حضرت ابوھریرہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ پر سورۃ جمعہ نازل ہوئی۔جب آپ نے آیت وَ آخَرِينَ مِنْهُم۔۔۔۔الخ کی تلاوت فرمائی یعنی اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض دوسرے لوگوں میں مبعوث فرمائے گا۔ان کو بھی آپ کتاب و حکمت سکھائیں گے اور پاک کریں گے جن کا زمانہ صحابہ کے بعد ہے۔اس پر ایک شخص نے سوال کیا کہ اے خدا کے رسول ! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ نے کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ اس سائل نے دو تین مرتبہ یہ بات پوچھی۔حضرت ابو ھریرۃ" کہتے ہیں ہمارے درمیان سلمان فارسی موجود تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہا تھ سلمان پر رکھا، پھر فرمایا اگر ایمان ثریا (ستارہ) کے پاس بھی چلا گیا تو ان لوگوں (یعنی قوم سلمان) میں سے کچھ لوگ اسے واپس لے آئیں گے۔بخاری کی روایت میں ہے کہ ایک مرد یا کچھ لوگ ایمان کو واپس لائیں گے۔( صحیح بخاری اردو جلد 2 صفحہ 723 مترجم علامہ وحید الزماں حذیفہ اکیڈمی لاہور ) تشریح یہ مشہور ترین حدیث مسلم ، ترمذی اور نسائی میں بھی موجود ہے۔شیعہ مسلک کا بھی اس حدیث پر مکمل اتفاق ہے۔اس حدیث سے حسب ذیل نکات کا علم ہوتا ہے۔