مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page xix of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page xix

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں xvii پیش لفظ پیش لفظ حضرت طلیقہ امسیح الرابع" کے ارشاد کی تعمیل میں خاکسار کو دعوت الی اللہ کے تقاضوں کے پیش نظر ربع صدی قبل یہ کتاب مرتب کرنے کی توفیق ملی تھی۔جس میں زمانہ مسیح و مہدی کا ظہور اور اس کی علامات و نشانات نیز مسیح موعود کا منصب و مقام اور فرائض و کام کے علاوہ اس موضوع سے متعلق دیگر تمام سوالات پر احادیث نبویہ کی روشنی میں مکمل بحث کی گئی ہے۔چالیس احادیث اور ان کے ترجمہ و تشریح پر مشتمل اس کتاب میں ہر حدیث کے مکمل حوالہ کے ساتھ فنی لحاظ سے اس کی صحت و استناد بیان کر کے اس کی وضاحت حتی الوسع متعلقہ قرآنی آیت کی روشنی میں کرنے کی سعی کی ہے، کیونکہ حدیث رسول در اصل قرآن کریم کی ہی تفسیر ہے۔اس کے بعد مختصر تشریح دیگر احادیث رسول ، اقوال بزرگان اور ارشادات حضرت مسیح موعود کی روشنی میں بیان ہے جس سے روز روشن کی طرح ثابت ہوتا ہے کہ احادیث صحیحہ کے مطابق حضرت مرزا غلام احمد قادیانی" بانی جماعت احمدیہ ہی مسیح و مہدی ہونے کے بچے دعویدار ہیں ، جن کے بعد خلافت علی منہاج النبوت کا بابرکت سلسلہ جماعت احمد یہ میں جاری وساری ہے۔بعد ملاحظہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اس کتاب کا نام مسیح و مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں عطا فرمایا جس کا پہلا ایڈیشن 1998 میں لنڈن سے شائع ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ جزا دے مکرم نصیر احمد قمر صاحب ایڈیشنل وکیل الاشاعت کو، جن کی ذاتی توجہ و تحریک سے قریباً ربع صدی بعد اس رسالہ پر مکمل نظر ثانی کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔اس دوران بعض ضروری اضافوں اور اصلاحات کے علاوہ نہایت اہم کام یہ ہوا کہ اصل حوالہ جات کے عکس (Scanned Copies) بھی شامل کتاب کر دیے گئے ہیں۔جس سے یہ تالیف مزید جامع ، مفید اور مستند ہو کر عملاً ایک نئی کتاب کی صورت میں سامنے آئی ہے۔یہ کوشش بھی کی گئی ہے کہ جو حوالہ جات غیر از جماعت کی کتب سے میسر ہوں وہ انہی کے تراجم کے ساتھ دیے جائیں تا کہ اتمام حجت رہے۔عکس حوالہ جات کا متعلقہ حصہ بغرض سہولت خط کشیدہ کر کے نمایاں بھی کر دیا گیا ہے۔ہمارے پیارے امام سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بابرکت عہد میں آپ کی رہنمائی اور منظوری سے اس نظر ثانی شدہ نئے ایڈیشن کی اشاعت ہو رہی ہے۔زیر نظر