مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 118 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 118

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 118 مسیح ناصری اور مسیح محمد ہی۔دو شخصیات دو جد ا خلیے سیدھے بالوں والا دکھایا گیا جو دراصل امت محمدیہ میں پیدا ہونے والا امام مہدی ہے جس نے دقبال یعنی مذہبی فریب کرنے والے عیسائی پادریوں کا دلائل سے مقابلہ کرنا تھا۔یہی وجہ ہے کہ حدیثوں میں مسیح اور مہدی کا ایک ہی حلیہ آیا ہے اور مہدی کا رنگ بھی سرخ نہیں بلکہ مسیح کی طرح عربی یا گندمی مائل بیان کیا گیا ہے۔(الحاوی للفتاوى الجزء الثانی صفحہ 378) 40 اس امر کی تائید شیعہ روایات سے بھی ہوتی ہے جن میں امام مہدی کا یہی حلیہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ میانہ قامت اور حسین ہوں گے۔ان کے لمبے بال کندھوں پر گریں گے اور چہرہ کا نور سر اور داڑھی کے سیاہ بالوں میں خوب روشن ہوگا۔( عقد الدرر فی اخبار المنتظر صفحہ 41 طبع اول 1979) دیگر علامات مہدی میں یہ ذکر بھی ہے کہ اس کی پیشانی کشادہ اور ناک اونچی ہوگی۔( سنن ابوداؤ د مترجم جلد سوم صفحہ 252 ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور ) 42 یہ تمام علامات حضرت مرزا صاحب میں ظاہری طور پر بھی بدرجہ اتم موجود تھیں۔چنانچہ آپ کو نہایت قریب سے دیکھنے والے اور گھر کے فرد آپ کے برادر نسبتی حضرت میر محمد اسماعیل صاحب نے آپ کا حلیہ یوں بیان کیا ہے: آپ کا رنگ گندمی اور نہایت اعلیٰ درجہ کا گندمی تھا یعنی اس میں ایک نورانیت اور سرخی جھلک مارتی تھی۔۔۔آپ کے سر کے بال نہایت سیدھے چکنے اور چمکدار اور نرم تھے۔۔۔گردن تک لمبے تھے۔۔۔جیسے عام طور پر پٹے رکھے جاتے ہیں۔۔۔ناک۔۔۔نہایت خوبصورت اور بلند بالاتھی 66 پتلی سیدھی اونچی اور موزوں۔۔۔۔پیشانی مبارک آپ کی سیدھی اور بلند چوڑی تھی۔“ (سیرۃ المہدی جلد اول حصہ دوم صفحہ 411-41-414-415 ایڈیشن 2008) حضرت بانی جماعت احمدیہ نے مہدی کی روشن پیشانی اور اونچی ناک کی بیان فرمودہ نشانی سے ظاہری علامت کے علاوہ ایک باطنی حقیقت بھی مراد لی ہے کہ خدا تعالیٰ اس کی پیشانی میں ایک نور صدق رکھ دے گا جو لوگوں کو اپنی طرف کھینچے گا اور اس کا رعب اور عظمت مخالفوں کے دلوں میں رکھ دے گا اور یہ دونوں علامتیں مہدی موعود میں نہایت قوت سے نمایاں طور پر پائی جائیں گی۔( ملخص از کتاب البریہ حاشیہ صفحہ 268 روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 307 ایڈیشن 2008)