مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 51 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 51

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 51 صحابہ رسول کا پہلا اجماع اور وفات عیسی اپنے عظیم شان والے مولیٰ اور پیارے محبوب کی طرف لوٹ جاؤ۔(القلوب الضارعۃ صفحہ 22)E ام المؤمنین حضرت عائشہ کا وفات عیسی کے بارہ میں موقف ، رسول اللہ کی بیان فرمودہ روایت کے مطابق ( حضرت عیسی کی عمر 120 سال) کا ذکر ہو چکا ہے۔(ملاحظہ ہو کتاب ہذا صفحہ 46 حوالہ نمبر (12) اسی طرح کتاب ہذا صفحہ 40 حوالہ 9 نمبر میں رسول اللہ کے چچازاد حضرت عبد اللہ بن عباس فقیہ الامت کا وفات مسیح کے بارہ میں موقف بھی واضح ہے کہ حضرت عیسی سے وعدہ توفی سے مراد ان کی طبعی موت ہی تھی۔اہلبیت رسول کے فرد، رسول اللہ کے نواسے صحابی رسول حضرت امام حسن ( متوفی : 50ھ ) کا قول ہے کہ 27 رمضان کو حضرت عیسٹی کی روح قبض ہوئی۔(طبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 39۔کتاب ہذا صفحہ 28 حوالہ 5 ) یہاں دیگر چند اصحاب رسول کا ذکر بھی بطور نمونہ درج کیا جاتا ہے جو اس اجماع صحابہ کے بعد مدینہ کے اردگرد کے علاقوں میں دیگر انبیاء کی موت کی دلیل کے ساتھ وفات عیسی کا اعلان کرتے رہے۔چنانچہ ان میں ایک صحابی حضرت جارو د بن معلی تھے۔وفات رسول کے بعد جب اہل ہجر مرتد ہو گئے تو حضرت جارود بن معلی نے وہاں جا کر اپنی تقریر میں لوگوں سے سوال کیا کہ موسی کے بارہ میں تم کیا گواہی دیتے ہو؟ انہوں نے کہا وہ اللہ کے رسول تھے۔حضرت جاروڈ نے عیسی کے بارہ میں ان کی گواہی طلب کی تو انہوں نے کہا وہ بھی اللہ کے رسول تھے۔اس پر حضرت جاروڈ نے کہا کہ میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور حضرت محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول تھے۔وہ اسی طرح زندہ رہے جس طرح پہلے رسول زندہ رہے اور اسی طرح وفات پاگئے جس طرح پہلے رسولوں نے وفات پائی۔(مختصر سيرة الرسول صفحہ 186-187 از محمد بن عبد الوہاب مطبع دار العربیة بیروت لبنان ) اسی طرح حضرت سلمان فارسی نے اپنے قبول اسلام کے واقعہ میں حضرت عیسی کی روح قبض ہونا ہی بیان کیا ہے۔(دلائل النبوة للبيهقى صفحه 86 دار الكتب العلمیة بیروت لبنان) قرآن کریم میں یہی الہی سنت بیان ہے کہ بوقت موت خدا روح قبض کرتا ہے جسم قبض نہیں کرتا۔(الزمر: 43)