مسیح اور مہدیؑ — Page 554
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 554 ظہور مسیح و مہدی اور غلبہ دین حق 30۔ظہور مسیح و مہدی اور غلبہ دین حق عَنْ عَائِشَةٌ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَذْهَبُ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ حتَّى تُعْبَدَ اللَّاتُ وَالْعُزَّى فَقُلْتُ يَارَسُولَ اللهِ اِنْ كُنْتُ لَا ظُنُّ حِيْنَ اَنْزَلَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ إِنَّ ذَلِكَ تَامَّا قَالَ إِنَّهُ سَيَكُونُ مِنْ ذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ رِيحًا طَيِّبَةً فَتَوَفَّفَى كُلَّ مَنْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْ إِيْمَانِ فَيَبْقَى مَنْ فِيهِ فَيَرْجِعُونَ إِلَى دِينِ آبَائِهِمْ۔194 صحیح مسلم اردو جلد ششم صفحه 429 مترجم علامہ وحید الزمان نعمانی کتب خانہ لا ہور) ما ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم کو فرماتے سنا کہ دن رات ختم نہیں ہوں گے (یعنی قیامت نہیں آئے گی ) یہاں تک کہ پھر لات وھڑی کی پرستش کی جائے گی میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری کہ وہ خدا ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا کہ وہ اسے تمام دینوں پر غالب کرے خواہ مشرک اسے ناپسند ہی کریں۔(التوبہ: 33) تو میں یہ خیال کرتی تھی کہ ( غلبہ کا ) یہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔آپ نے فرمایا: یہ وعدہ غلبہ یقینا آئندہ بھی جب اللہ چاہے پورا ہوگا۔پھر اللہ تعالیٰ ایک خوشگوار ہوا چلائے گا جس کے نتیجہ میں ہر وہ شخص جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہے وفات پا جائے گا اور صرف وہ لوگ باقی رہ جائیں گے جن میں کوئی بھلائی نہیں اور وہ اپنے آباء واجداد کے (مشرکانہ) دین کی طرف لوٹ جائیں گے یعنی لات و عری کی دوبارہ پرستش ہوگی۔تشریح صحیح مسلم کے علاوہ امام حاکم اور علامہ بغوی نے بھی یہ حدیث روایت کی ہے اور اس کی صحت پر اتفاق کیا ہے۔(مستدرک حاکم مترجم جلد ششم صفحہ 558 شبیر برادر زلاہور )