مسیح اور مہدیؑ — Page 477
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 477 رسول اللہ کے کامل غلام مہدی کا عالی مقام 27۔رسول اللہ کے کامل غلام مہدی کا عالی مقام عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْماً لَطَوَّلَ اللهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ حَتَّى يَبْعَثَ رَجُلًا مِنّي اَوْ مِنْ اَهْلِ بَيْتِى يُوَاطِئُى اِسْمُهُ اِسْمِي وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمُ أَبِي يَمُلَا الْأَرْضَ قِسُطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا۔165 (سنن ابوداؤ دار دو جلد سوم صفحہ 303-304 مترجم مولا نا عبد الحکیم خان فرید بک سٹال لاہور ) ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم نے فرمایا کہ اگر دنیا سے ایک دن بھی باقی رہ گیا تو اللہ تعالیٰ ضرور اس دن کو لمبا کر دے گا یہاں تک کہ وہ مجھ سے یا میرے اہل بیت سے ایک شخص کو بھیجے گا۔اس کا نام میرا نام اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کا نام ہوگا۔وہ زمین کو عدل و انصاف سے (اس طرح) بھر دے گا جیسے وہ پہلے ظلم وجور سے بھری ہوئی تھی۔تشریح یہ حدیث ابن ماجہ ، ترندی اور مسند احمد میں بھی موجود ہے ترمذی نے صرف اس روایت کا وہ حصہ صحیح قرار دیا ہے جس میں اِسمُهُ اِسمی (یعنی اس کا نام میرا نام ) تک الفاظ ہیں اور اِسْمُ أَبِيهِ اِسْمُ اَبِی ( یعنی اس کے باپ کا نام میرے باپ کا نام ہوگا ) کے الفاظ والی روایت کو صحیح نہیں کہا۔اسی طرح امام احمد بن حنبل نے بھی صرف اِسمُهُ اِسْمِی (یعنی اس کا نام میرا نام ) والی روایت ہی بیان کی ہے۔(مسند احمد مترجم جلد دوم صفحہ 504 مکتبہ رحمانیہ لاہور ) یہ حدیث شیعہ مسلک میں بھی مسلّم ہے۔( بحار الانوار مترجم جلد 12 صفحہ 437 محفوظ بک ایجنسی کراچی) 166 فنی تحقیق سے ثابت ہے کہ حدیث میں اسم ابنه اسم آبی ( کہ مہدی کے باپ کا نام میرے باپ کا نام ہو گا) کے الفاظ ایک راوی زائدۃ الباھلی کی طرف سے اضافہ ہیں جب کہ دوسری کسی روایت میں یہ الفاظ موجود نہیں ہیں۔( كفاية الطالب فی مناقب علی بن ابی طالب صفحہ 483 داراحیاء التراث (ایران) 167