مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 18 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 18

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں الله 18 معراج نبوی میں حضرت عیسی دیگر وفات یافتہ انبیاء کے ساتھ جاتے۔یہی سنت اللہ قدیم سے جاری ہے۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 646 ایڈیشن 1988) 2۔کیا موت کے بعد حضرت کئی اور حضرت آدم اور حضرت اور لیں اور حضرت ابراہیم اور حضرت یوسف وغیرہ آسمان پر اٹھائے گئے تھے یا نہیں، اگر نہیں اٹھائے گئے تھے تو پھر کیونکر معراج کی رات میں آنحضرت ﷺ نے ان سب کو آسمانوں میں دیکھا اور اگر اٹھائے گئے تھے تو پھر ناحق مسیح ابن مریم کے رفع کے کیوں اور طور پر معنی کیے جاتے ہیں۔تعجب کہ توفی کا لفظ جو صریح وفات پر دلالت کرتا ہے جابجا ان کے حق میں موجود ہے اور اٹھائے جانے کا نمونہ بھی بدیہی طور پر کھلا ہے کیونکہ وہ انہی فوت شدہ لوگوں میں جا ملے جوان سے پہلے اٹھائے گئے تھے۔“ 6 (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 438 ایڈیشن 2008) 3 حضرت اپنی رویت سے گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے معراج کی رات میں حضرت عیسی کو آسمان پر گزشتہ نبیوں میں دیکھا ہے جو اس دنیا سے گذر چکے ہیں اور دوسرے عالم میں پہنچ گئے ہیں اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ جس قسم کے دوسرے انبیاء علیہم السلام کے جسم دیکھے اسی قسم کا جسم حضرت عیسی کا دیکھا۔اور ہم لکھ چکے ہیں کہ ایسا سمجھنا غلطی ہے کہ انبیاء علیہم السلام جو اس دنیا سے گزر چکے ہیں ان کی صرف آسمان پر روحیں ہیں بلکہ ان کے ساتھ نورانی اور جلالی اجسام ہیں جن اجسام کے ساتھ وہ مرنے کے بعد دنیا سے اٹھائے گئے جیسا کہ آیت وَادْخُلِي جَنَّتِی اس بات پر نص صریح ہے۔کیونکہ بہشت میں داخل ہونے کے لئے جسم کی ضرورت ہے۔" (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 399ایڈیشن 2008) 4۔آنحضرت نے معراج کی رات میں حضرت عیسی کو مُردوں میں دیکھا۔حدیث معراج کا تو کوئی انکار نہیں کر سکتا۔اسے کھول کر دیکھ لو کہ کیا اس میں حضرت عیسی کا ذکر مُردوں کے ساتھ آیا ہے یا کسی اور رنگ میں۔جیسے آپ نے حضرت ابراہیم اور موسیٰ اور دوسرے انبیاء علیہم السلام کو دیکھا اُسی طرح حضرت عیسی کو دیکھا۔اُن میں کوئی خصوصیت اور امتیاز نہ تھا۔اس بات سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ حضرت موسی اور ابراہیم اور دوسرے انبیاء علیہم السلام وفات پاچکے ہیں۔اور قابض الارواح نے ان کو دوسرے عالم میں پہنچا دیا ہے۔پھر ان میں ایک شخص زندہ بجسده العنصری کیسے چلا گیا؟ یہ شہادتیں تھوڑی نہیں ہیں ایک سچے مسلمان کیلئے کافی ہیں۔“ لیکچر لدھیانہ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 266 267 ایڈیشن 2008)