مسیح اور مہدیؑ — Page 17
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 17 معراج نبوی میں حضرت عیسی دیگر وفات یافتہ انبیاء کے ساتھ نے عالم سفلی سے عالم علوی میں اتصال کیا۔(تفسیر ابن عربی جلد اول صفحہ 165 مطبوعہ مصر ) معراج کی یہی حقیقت حضرت داتا گنج بخش ہجویری بیان کرتے ہیں کہ پیغمبر خدا نے فرمایا کہ میں معراج کی رات آدم صفی اللہ اور یوسف صدیق اللہ اور موسیٰ کلیم اللہ اور ہارون کلیم اللہ اور عیسی روح اللہ اور ابراہیم خلیل اللہ صلوا اللہ علیہم اجمعین کو آسمانوں میں دیکھا تو ضرور بالضروران کی روحیں ہی تھیں۔(بیان المطلوب ترجمه کشف الحجوب صفحہ 390 فیروز سنز لاہور ) ان حوالہ جات سے صاف ظاہر ہے کہ معراج کی رات رسول اللہ ﷺ کی ملاقات حضرت بھی وعیسی کی روحوں کے ساتھ ایک ہی آسمان پر ہوئی گویا حضرت عیسی کا رفع بھی دیگر انبیاء سے جدا نہیں۔وہ خاکی جسم کے ساتھ آسمان پر نہیں گئے بلکہ دوسرے انبیاء کی طرح وفات کے بعد ان کی بھی روح کا رفع ہوا۔اگر وہ جسمانی طور پر زندہ ہوتے تو ان کے لئے کوئی الگ مقام مقرر ہوتا کیونکہ زندہ اور فوت شدہ کے لئے الگ الگ ٹھکا نہ ہوتا ہے۔لیکن واقعہ معراج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عیسی کو دیگر وفات یافتہ انبیاء کی روحوں کے ساتھ دیکھنا بتا تا ہے کہ ان کی بھی روح تھی نہ کہ جسم اور وہ بھی دیگر انبیاء کی طرح وفات پا کر خدا تعالیٰ کی ابدی جنت میں داخل ہو چکے ہیں جہاں سے کبھی نکالے نہیں جائیں گے جیسا کہ اہل جنت کے بارے میں قرآن میں اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ وَمَاهُمُ مِنْهَا بِمُخْرَجِيْنَ (الحجر: 49) کہ جنتی لوگ اس سے کبھی نکالے نہ جائیں گے۔پس جنت سے کبھی کوئی واپس آیا نہ آئے گا۔ابن مریم مر گیا حق کی قسم داخل جنت ہوا وہ محترم حضرت بانی جماعت احمدیہ واقعہ معراج میں حضرت عیسی کے دیگر انبیاء کے ساتھ مقام کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: 1۔اصل بات اور صحیح عقیدہ یہ ہے کہ معراج کشفی رنگ میں ایک نورانی وجود کے ساتھ ہوا تھا۔وہ ایک وجود تھا مگر نورانی اور ایک بیداری تھی مگر کشفی اور نورانی۔جس کو اس دنیا کے لوگ نہیں سمجھ سکتے مگر وہی جن پر وہ کیفیت طاری ہوئی ہو۔ورنہ ظاہری جسم اور ظاہری بیداری کے ساتھ آسمان پر جانے کے واسطے تو خود یہودیوں نے معجزہ طلب کیا تھا جس کے ظاہری جواب میں قرآن شریف میں کہا گیا تھا قُلُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسرائیل : 94) کہ دے میرا رب پاک ہے میں تو ایک انسان رسول ہوں۔انسان اس طرح اڑ کر کبھی آسمان پر نہیں