مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 292 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 292

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 292 خاص نشانات کا ظہور اور تیرھویں صدی 18۔خاص نشانات کا ظہور اور تیرھویں صدی عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْآيَاتُ بَعْدَ الْمِأَتَيْنِ۔99 (سنن ابن ماجہ اردو جلد سوم صفحه 319 متر جم محمد قاسم امین مکتبة العلم لاہور ) ترجمہ : حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خاص نشانات و علامات کا ظہور دوسو سال بعد ہوگا۔تشریح : امام حاکم نے یہ حدیث بخاری اور مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح قرار دی ہے۔اس دور میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سو سال بعد خاص نشانات کے ظاہر ہونے کا ذکر فرمایا ہے۔مگر چونکہ ہجرت نبوی کے دو سو سال بعد ایسے خاص واقعات کے رونما ہونے کا کوئی نمایاں سلسلہ یا واقعہ نظر نہیں آتا جن پر یہ حدیث چسپاں کی جا سکے اس لئے حضرت علامہ ملا علی قاری حنفی نے اس حدیث کی تشریح میں لکھا ہے کہ یہ بھی امکان ہے کہ اَلْمِاتَيْنِ کے لفظ میں ” ال “ کی تخصیص۔مراد ہزار سال بعد دوسو سال ہوں اور مطلب یہ ہو کہ گویا بارہ سو سال بعد خاص نشانات کا ظہور ہوگا اور یہی زمانہ ظہور مسیح و مہدی اور دجال کا ہے۔100/ ނ (مرقاۃ المفاتیح اردو جلد دہم صفحہ 177 مترجم مولانامحمد ندیم مکتبہ رحمانیہ لاہور ) حضرت ملاعلی قاری (متوفی: 1014ھ ) کی اس بات کی تائید بعض اور روایات سے بھی ہوتی ہے۔چنانچہ حضرت ابو ہریرۃ " کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانہ کی نازک حالت اور بگاڑ کے نشانات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ: اور ظہور آیات کے پے درپے ہوں گے گویا ٹوٹ گیا پرانا تا گا کسی لڑکی کا سوپے در پے گرنے لگے دانے یعنی ایسا جلدی جلدی آثار قیامت کا ظہور ہو گا۔“ 101 (جامع ترندی اردو جلد اول صفحه 807 مترجم مولا نا بدیع الزماں نعمانی کتب خانہ لاہور ) علامہ ابوالحسن السندی نے بھی ابن ماجہ میں اس حدیث کی شرح میں بیان کیا ہے کہ اس حدیث