مسیح اور مہدیؑ — Page 244
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 244 مسلمانوں کی فرقہ بندی اور ناجی فرقہ 15۔مسلمانوں کی فرقہ بندی اور ناجی فرقہ 84 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَفَرَّقَتِ الْيَهُودُ عَلى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً وَالنَّصَارَى مِثْلَ ذَلِكَ وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً ( ترندی اردو جلد دوم صفحه 200-201 نعمانی کتب خانہ لاہور ) ترجمہ: حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہودی اکہتر یا فرمایا بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے ، اسی طرح نصاریٰ کا حال ہوا۔اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔تشریح یہ حدیث امام احمد ، ترمذی اور ابن ماجہ نے بیان کی ہے۔امام ترمذی اور حاکم دونوں نے اس کی صحت پر اتفاق کیا ہے۔بلکہ امام حاکم نے تو اسے مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح قرار دیا ہے۔اس حدیث پرسنی اور شیعہ دونوں مکاتب فکر کا اتفاق ہے۔85 ( بحارالانوار جلد 28 صفحہ 30 داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان) اس حدیث میں امت محمدیہ کی یہود سے جس گہری مشابہت کا ذکر ہے اس کی تفصیل دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ جیسے ایک جوتی دوسری جوتی کے مشابہ ہوتی ہے اس طرح یہ امت یہود سے مشابہ ہو کر ان کے نقش قدم پر چلے گی اور اگر کوئی یہودی بد بخت اپنی ماں کے ساتھ علانیہ بدکاری کا مرتکب ہوا تھا تو میری امت میں بھی ضرور ایسا بد قسمت ہوگا۔(ملاحظہ ہو حوالہ نمبر 84) مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں امت کے ایک حصے کا نام یہودی رکھا وہاں بعض افراد کا نام عیسی بھی رکھا۔اسی طرح 73 فرقوں میں سے ایک فرقہ کے ہدایت یافتہ ہونے کی بھی بشارت دی۔اس فرقہ ناجیہ کی تلاش ہر مسلمان پر واجب ہے جس کی ایک اہم علامت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی کہ مَا اَنَا عَلَيْهِ وَاَصْحَابِی کہ وہ جماعت میرے اور میرے صحابہ کے نمونہ اور نقش قدم پر چلنے والی ہوگی۔(ملاحظہ ہو حوالہ نمبر 84)