مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 5 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 5

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 5 واقعہ معراج اور رسول اللہ مے کا بلند مقام بزرگان سلف میں سے علامہ ابن قیم (متوفی: 751ھ) اور حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ ( متوفی : 464 ھ ) نے بھی معراج کو ایک روحانی نظارہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس روحانی سفر میں انبیاء کی روحوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کی ملاقات ہوئی گویا یہ ایک روحانی سفر تھا نہ کہ جسمانی۔(تفصیل اگلے عنوان میں صفحہ 16-17 پر ملاحظہ ہو ) حضرت بانی جماعت احمدیہ بھی معراج کو نہایت اعلیٰ درجہ کا لطیف کشف روحانی قرار دیتے ہیں۔آپ کے چند منتخب ارشادات بابت معراج ملاحظہ ہوں: 1 و پس چونکہ آنحضرت ﷺ کے نفس ناطقہ کے اعلیٰ درجہ کی استعدادتھی اور انتہائی نقطہ تک پہنچی ہوئی تھی اس لئے وہ اپنے معراجی سیر میں معمورہ عالم کے انتہائی نقطہ تک جو عرش عظیم سے تعبیر کیا جاتا ہے پہنچ گئے۔سو در حقیقت یہ سیر کشفی تھا جو بیداری سے اشد درجہ مشابہ ہے بلکہ ایک قسم کی بیداری ہی ہے۔میں اس کا نام خواب ہر گز نہیں رکھتا اور نہ کشف کے ادنی درجوں میں سے اس کو سمجھتا ہوں بلکہ یہ کشف کا بزرگ ترین مقام ہے جو در حقیقت بیداری بلکہ اس کثیف بیداری سے یہ حالت زیادہ اصفی اور اجلی ہوتی ہے۔“ (ازالہ اوہام حصہ اول روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 126 ایڈیشن 2008) 2 معراج روحانی بیداری کے ساتھ ایک لطیف کشف تھا جیسا کہ یہ امر روشن عقل پر مخفی نہیں اور ہمارے سید و مولیٰ ﷺ کی روح کا آسمان کی طرف صعود نورانی جسم کے ساتھ تھا جو اس مٹی سے تخلیق کردہ مادی جسم کے علاوہ تھا۔اور کسی ارضی جسم کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے ، یہ صاحب جبروت وعزت اللہ کا وعدہ ہے۔“ الهدى والتبصرة لمن بر بی مترجم صفحہ 180۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 364 ایڈیشن 2008) 3 ما حصل اس معراج کا یہ ہے کہ آنحضرت عہ خیر الاولین والآخرین ہیں۔۔۔اور پھر قدم آنحضرت یہ آسمانی سیر کے طور پر اوپر کی طرف کیا گیا اور مرتبہ ” قاب قوسین“ کا پایا۔یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ آنحضرت ﷺ مظہر صفات الہیہ اتم اور اکمل طور پر تھے۔“ (ضمیمہ خطبہ الہامیہ اشتہار چندہ منارة امسیح روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 22-23 ایڈیشن 2008) 4 " آنحضرت ﷺ کا معراج تین قسم پر منقسم ہے۔سیر مکانی اور سیر زمانی اور سیر لا مکانی و لا زمانی۔سیر مکانی میں اشارہ ہے طرف غلبہ اور فتوحات کے یعنی اشارہ ہے کہ اسلامی ملک مکہ سے وو