مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 198 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 198

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 198 مسیح موعود اور امام مہدی کے مشترکہ کام اور مخلوق خدا کی یہ حالت آج کسی سے پوشیدہ نہیں۔دنیا کی چمک دمک اور مادیت کے اس دور میں جب دنیا عبادت سے بے بہرہ اور خدا کو بھول چکی ہے ، خدا کی اطاعت اور عبادت میں کیا ہوا ایک سچا سجدہ بھی بلاشبہ بہت عظمت رکھتا ہے۔پس جو لوگ یہ روحانی خزائن قبول کریں گے ان کی کا یا پلیٹ جائے گی ان میں اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا نظام قائم ہوگا جو باہمی کینہ، حسد اور بغض سے پاک ہو گا اور خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ عالمگیر کے ذریعہ دنیائے احمدیت کے دوسو سے زائد ممالک میں ایسا ہی پاکیزہ ماحول ظہور میں آ رہا ہے۔جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود نے فرمایا: دہ خزائن جو ہزاروں سال سے مدفون تھے اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے امیدوار ( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 147 ایڈیشن 2008) بعض روایات میں حَتَّى يَكْثُرَ فِيكُمُ الْمَالُ فَيَفِيضُ کے الفاظ بھی ہیں۔( صحیح بخاری اردو جلد دوم صفحہ 177 مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند ) جن کا مطلب یہ ہے کہ تنگدست عربوں میں بالخصوص اور اقوام عالم میں بالعموم مال کی فراوانی ہوگی۔اس حدیث کے یہ معنی بھی آج عربوں میں تیل کی دولت میسر آنے سے پوری شان سے ظاہر ہورہے ہیں کہ جس سے ثابت ہوتا ہے اس حدیث کی دیگر علامات کے پورا ہونے کا زمانہ یہی ہے۔مسیح و مہدی کے ایک جیسے کام : احادیث میں مسیح اور مہدی کے کام بھی ایک جیسے ہی بیان ہوئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ دراصل یہ ایک ہی وجود کے دو لقب ہیں۔ورنہ ایک ہی مقصد اور کام کے لئے دو الگ الگ شخصیات کو مبعوث کرنا خدائی حکمت کے خلاف ہے۔چنانچہ امام احمد بن حنبل نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کیا ہے کہ : عیسی بن مریم ہی امام مہدی ہو کر آئیں گے۔“ ( مسند احمد بن حنبل مترجم جلد 4 صفحہ 564۔کتاب ہذا صفحہ 142 حوالہ نمبر 45) علامہ ابن حجر ہیثمی نے بھی اس کی تصریح کی ہے کہ مسیح و مہدی کے مقاصد ایک ہی ہیں چنانچہ انہوں نے مہدی کے کام حکم و عدل کے علاوہ کسر صلیب قبل خنزیر اور تقسیم اموال بھی بیان کیا ہے۔اور لکھا ہے کہ حدیث میں مسیح کے بھی یہی کام لکھے ہیں ، مگر وہ حدیث مہدی کو یہ کام کرنے کی نفی نہیں کرتی کیونکہ مسیح و مہدی دونوں کے ایک جیسے کام کرنے میں کوئی امر مانع نہیں۔القول المختصر فى علامات المهدى المنتظر صفحه 42 مكتبة القرآن (قاهره 74