مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page xx of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page xx

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں xviii پیش لفظ کتاب میں 46 آیات ،186 احادیث اور بزرگان سلف کے 67 اقوال ، تفاسیر وشروح اور لغات وغیرہ کے متفرق 43 حوالے اور حضرت مسیح موعود کے 91اقتباسات ملا کر حوالوں کی کل تعداد 421 ہو جاتی ہے۔جن میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابل پر 115 حوالہ جات کا اضافہ ہے۔علاوہ ازیں 1240اہم حوالہ جات کے عکس بھی پیش کیے گئے ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک اس کتاب کے لئے فراہمی حوالہ جات و کمپوزنگ، پروف ریڈنگ وغیرہ کے کام میں جن مربیان سلسلہ عالیہ احمدیہ کو خصوصی تعاون کی توفیق ملی ان میں سرفہرست عزیزم مکرم حافظ ابن فضل صاحب ہیں۔ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں میں ابو فاضل بشارت صاحب، ابوسکندر صاحب ، ابن اقبال صاحب بھی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب معاونین کو احسن جز اعطا فرمائے اور یہ کتاب دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی دلی خواہش اور دعا کو پورا کرنے کا موجب ہو کر نافع الناس ثابت ہو۔نیز اس عاجز اور سب قارئین کے لئے خیر و برکت کا ذریعہ بن جائے اور سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر میں ایک مفید اور قابل قدر اضافہ ہو۔آمین۔والسلام خاکسار ایچ۔ایم۔طارق *20230*27