مسیح اور مہدیؑ — Page 580
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 580 آخری نبی اور آخری مسجد سے مراد -32۔آخری نبی اور آخری مسجد سے مراد عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنِّي أَخِرُ الْأَنْبِيَاءِ وَإِنَّ مَسْجِدِى أَخِرُ الْمَسَاجِدِ۔( صحیح مسلم اردو جلد دوم صفحه 316 مترجم مولا نا عزیز الرحمان مکتبہ رحمانیہ لاہور ) 203 ترجمہ: حضرت ابو ہریرۃ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔تشریح صحیح مسلم کے علاوہ یہ حدیث امام احمد بن حنبل اور ترمذی نے بھی روایت کی ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔اس حدیث کے مطابق جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد آخری مسجد ہے بعینہ اسی طرح آپ آخری نبی ہیں۔یہ بات ظاہر وباہر ہے کہ مسجد نبوی ان معنی میں تو ہر گز آخری مسجد نہیں کہ اس کے بعد اسلام میں کوئی مسجد بنائی ہی نہ گئی ہو یا کوئی عبادت گاہ مسجد نہ کہلا سکے۔پس جس طرح اس حدیث میں آخری مسجد کا مطلب شرف و مقام اور فضیلت و مرتبت کے لحاظ سے آخری ہونا ہی ہے یہی معنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کے ہیں۔ورنہ جیسا کہ بانی دیوبند حضرت مولا نا محمد قاسم نانوتوی نے لکھا ہے کہ محض انبیاء کے آخر میں آپ کا آنا اپنی ذات میں کوئی وجہ 204 فضیلت نہیں۔تحذير الناس صفحه 84 مكتبه حفیظیه گوجرانواله له علامه حکیم ترمذی (متوفی : 279ھ) کے نزدیک بھی خاتم النبیین کے یہ معنی کرنا کہ آپ نے محض بعثت کے لحاظ سے آخری ہیں اس میں کوئی تعریف اور علم کی بات نہیں ہے۔ایسے معنی جاہل اور 205 بے علم لوگ ہی کر سکتے ہیں۔(ختم الاولیاء صفحه 341 مطبعة الكاثوليكية بيروت) اس میں شک نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زمانے کے لحاظ سے بھی آخری صاحب شریعت نبی ہیں۔مگر آپ کے آخری نبی ہونے سے حقیقی مراد نبوت کا وہ آخری مقام اور مرتبہ حاصل کرنا ہے جو آپ کی ذات بابرکات پر ختم ہو چکا ہے۔یہی معنی اس حدیث کے ہیں جس میں رسول اللہ صلی اللہ