مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 579 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 579

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں خصائص الکبری 579 عکس حوالہ نمبر : 202 +30 چنانچہ حضرت موسیٰ کو طمانیت قلب حاصل ہو گئی اور وہ خوش ہو گئے۔توریت میں امت محمدیہ کے اوصاف: حديث لَا نَبِيَّ بَعْدِي کا مطلب حصہ اول وانستیم ما حضرت سعید بن ابی ہلال سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے حضرت کعب سے کہا کہ مجھ کو نبی کریم ہے اور آپ کی امت کے بارے میں بتائیے۔انہوں نے کہا میں خدا کی کتاب توریت میں اس کا تذکرہ اس طرح پاتا ہوں کہ : حضور احمد مجتبی ہے اور ان کی امت بہت زیادہ حمد الہی میں مصروف رہنے والی ہے جو مساعد اور نا مساعد ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی حمد کرے گی۔ہر بلندی پر کبریائی اور ہر پستی پر تسبیح بجا لائے گی۔ان کی اذانیں فضاء آسمانی میں گونجیں گی اور ان کی نمازوں میں بھی اس طرح گونج ہوگی جیسے درخت پر شہد کی مکھیوں کی گونج ہوتی ہے۔وہ فرشتوں کی صفوں کی مانند اپنی نمازوں میں صفیں بنا ئیں گے اور میدان جہاد میں بھی مثل نمازوں کے صف بندی کریں گے۔فرشتے ان کے آگے اور پیچھے تیز پیکاں والے تیر لیے کھڑے ہوں گے اور جب وہ راہ خدا میں صف بستہ ہوں گے تو حق تعالیٰ ان پر سایہ کناں ہوگا۔حضرت کعب میں نے اس موقع پر اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا کہ جس طرح شاہین اپنے آشیانہ پر سایہ کرتا ہے، اسی طرح یہ لوگ میدان جنگ میں قائم رہیں گے تا وقتیکہ حضرت جبرئیل نہ آجائیں۔احمد مجتبی کا منکر جہنمی ہے: حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بنی اسرائیل کے نبی حضرت موسیٰ پر اللہ تعالیٰ نے وحی نازل فرمائی کہ جو شخص مجھ سے اس حال میں ملے کہ وہ احمد مجتبی میں اللہ کا منکر ہے تو میں اسے جہنم میں داخل کروں گا۔حضرت موسیٰ نے کہا: اے رب ! احمد کون ہے؟ فرمایا: میں نے کسی مخلوق کو ان سے بڑھ کر مکرم نہیں بنایا اور میں نے ان کا نام تخلیق آسمان و زمین سے پہلے عرش پر لکھا۔بلاشبہ میری تمام مخلوق پر جنت حرام ہے جب تک وہ ان کی امت میں داخل نہ ہو۔“ حضرت موسیٰ نے کہا ان کی امت کیسی ہے؟ فرمایا: وہ بہت زیادہ حمد کرنے والی امت ہے جو چڑھتے ہوئے اور اترتے ہوئے ہر حال میں خدا کی حمد کرنے والی ہے۔وہ اپنی کمریں باندھیں گے اور اعضاء کو پاک کریں گے۔وہ دن میں روزہ دار اور رات کو ذکر و اذکار اور عبادت میں گزار دیں گے۔ان کے قلیل عمل کو قبول کروں گا اور "لا الہ الا اللہ" کی شہادت پر ان کو جنت میں داخل کروں گا۔عرض کیا اس امت کا نبی مجھے بنا دے؟ فرمایا: اس امت کا نبی انہیں میں سے ہوگا۔عرض کیا : مجھے اس نبی کا امتی بنا دے؟ فرمایا: تمہارا زمانہ پہلے ہے اور ان کا زمانہ آخر میں لیکن بہت جلد میں تم