مسیح اور مہدیؑ — Page 557
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 557 ظہور مسیح و مہدی اور غلبہ دین حق ہے، جس کے واضح آثار جماعت احمدیہ کے ہر دور خلافت میں نمایاں تر ہوتے چلے گئے۔حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ کے موجودہ بابرکت دور میں بھی افق عالم پر ہر صاحب بصیرت خود غلبہ احمدیت کا یہ نظارہ دیکھ سکتا ہے جس میں دنیا کے 213 ممالک میں جماعت احمدیہ قائم ہو چکی ہے جس کی تعداد 20 ملین کے قریب ہے۔80 ممالک میں جماعت کے مضبوط مشن قائم ہیں، جہاں احمد یہ مساجد موجود ہیں۔ان ممالک میں ہر سال جلسہ سالانہ میں ہزاروں افراد کی شرکت جماعت کے رابطے اور مستعدی ظاہر کرتی ہے۔جماعت احمد یہ کے ذریعے 76 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی اشاعت مکمل ہو چکی ہے۔اکناف عالم میں اشاعت اسلام کی خاطر دنیا کی 3 ارب آبادی کی 9 بڑی زبانوں میں جماعتی لٹریچر کی اشاعت کا کام جاری ہے جن میں انگریزی، رشین، چائینیز ، فریج، اسپینش ، جرمن، عربی، فارسی، اردو، بنگلہ، انڈونیشین ، سواحیلی شامل ہیں۔علاقائی زبانیں ان کے علاوہ ہیں جن میں ہر سال مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں لٹریچر شائع ہو رہا ہے۔پھر لاکھوں کی تعداد میں اخبارات و رسائل کی اشاعت جاری ہے۔جماعت احمدیہ کے دنیا بھر میں 27 ریڈیو سٹیشنز ہیں۔لنڈن سے 'وائس آف اسلام ریڈیو کی نشریات چوبیس گھنٹے جاری ہیں۔اور مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ کے 8 ٹی وی چینلز 17 زبانوں میں دنیا کے 69 ممالک کے کروڑوں لوگوں تک پیغام اسلام واحمدیت پہنچا رہے ہیں۔غلبہ اسلام کی یہ جھلک تنہا اس جماعت کی مالی قربانیوں اور مخلصانہ مساعی کے بابرکت ثمرات ہیں جس کا مقابلہ دنیا کے پچاس سے زائد اسلامی ممالک بھی کرنے سے قاصر ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں: هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ يعنى خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ایک کامل ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تا اُس کو ہر ایک قسم کے دین پر غالب کر دے یعنی ایک عالمگیر غلبہ اس کو عطا کرے اور چونکہ وہ عالمگیر غلبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ظہور میں نہیں آیا اور ممکن نہیں کہ خدا کی پیشگوئی میں کچھ مختلف ہواس لئے اس آیت کی نسبت اُن سب متقدمین کا اتفاق ہے جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں کہ یہ عالمگیر غلبہ مسیح موعود کے وقت میں ظہور میں آئے گا۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 197 ایڈیشن (2008)