مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 294 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 294

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 294 بعد از ایک ہزار سال لکھا ہے۔یعنی 1255 اُن کی ولادت کا زمانہ ہے۔خاص نشانات کا ظہور اور تیرھویں صدی (الیواقیت والجواہر الجزء الاول صفحہ 562 داراحیاء التراث العربی بیروت) 105 شیعہ مسلک کی معتبر کتاب نور الابصار میں علامہ مومن بن حسن شبلنجی (متوفی: 1308ھ) نے لکھا ہے کہ علامہ شعرانی کے مطابق مسیح و مہدی کی پیدائش کا سال 1255ھ ہے۔(نور الابصار صفحه 398 دار المعرفة بيروت لبنان) رسول اللہ کی بیان فرمودہ پیشگوئیوں کے مطابق پے در پے ان نشانات کے ظہور کا جو یکجائی منظر بارہ سو سال بعد تیرہویں صدی میں نظر آتا ہے اس کا عشر عشیر بھی آپ کے دوسوسال بعد کے زمانہ میں کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ان زبردست واقعاتی شہادتوں اور نشانات کے جلو میں دور حاضر کے امام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام 1250 ھ میں پیدا ہوئے اور بعمر چالیس برس 1290ھ میں الہام الہی سے مشرف ہوئے۔آپ نے مجد دوقت اور مسیح و مہدی ہونے کا دعویٰ کیا۔اور اس حدیث ” دوسو سال بعد خاص نشانات پر توجہ کے نتیجہ میں آپ پر کھولا گیا کہ اس حدیث کا ایک منشا یہ ہے کہ تیرہویں صدی کے اواخر میں مسیح موعود کا ظہور ہو گا۔اور کشفی طور پر آپ پر ظاہر کیا گیا کہ آپ کے نام غلام احمد قادیانی کے اعداد حروف پورے تیرہ سو بنتے ہیں اور اس وقت تمام دنیا میں اس نام کا اور کوئی شخص موجود نہیں اور توجہ دلائی گئی کہ یہی مسیح ہے کہ جو تیرہویں صدی کے پورے ہونے پر ظاہر ہونے والا تھا جس کی پہلے سے یہی تاریخ نام میں مقرر کر دی گئی تھی۔( ملخص از ازالہ اوہام صفحہ 186 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 190 ایڈیشن 2008) " 66 غلام احمد قادیانی کے اعداد بحساب جمل: غال 30 1000 م ح م ر ق ا و 100 44081401 1 4 10 ن کی میزان 1300 10 50 1 حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں: ایسا ہی اسلام کے تمام اولیاء کا اس پر اتفاق تھا کہ اس مسیح موعود کا زمانہ چودھویں صدی سے تجاوز نہیں کرے گا اور حدیث الآيات بعد المائتین بھی اس پر دلالت کرتی تھی۔سوخدا نے چودھویں صدی کے سر پر مجھے مامور اور مخاطب فرمایا۔“ چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 333 ایڈیشن 2008)