مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 22
۲۲ آپ نے تو مجھے آزاد کر دیا ہے مگر میں تو آزاد ہوتا نہیں چاہتا میں تو اپنے آپ کو آپ کا غلام ہی سمجھتا ہوں (تفسیر کبیر جلد دہم ص۳۳۲، ۳۳۵) اس طرح زید آپ کے ساتھ رہے۔غلاموں کو آزاد کرنے کے علاوہ حضرت خدیوید نو کے گھر کا سب قیمتی مال و اسباب غرباء میں بانٹ دیا۔آپ کسی کی محرومی نہیں دیکھ سکتے تھے۔مخلوق خدا سے خاص طور پر محروم طبقے سے ہمدردی اور محبت آپ کے اندر خدا تعالیٰ نے خود پیدا فرمائی ہوئی تھی۔جسمانی غرباء اور یتیم جو اس وقت پائے جاتے تھے اُن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں جو تڑپ پائی جاتی تھی اور جس قدر ہمدردی اور محبت آپ کے قلب میں اُن کے متعلق موجود تھی اُس کی مثال دنیا میں اور کہیں نظر نہیں آسکتی۔بے انتہا تڑپ ، بے انتہا ہمدردی ، اور بے انتہا محبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں قوم کے غرباء اور یتامی کے متعلق پائی جاتی تھی آپ اُن کے حالات کو دیکھتے تو بے تاب ہو جاتے۔آپ کے دن بے چینی میں اور راتیں اضطراب میں کشتی محض اس وجہ سے کہ غرباء کا کوئی سہارا نہ تھا۔تیامی کو کوئی پوچھنے والا نہ تھا۔مساکین کی طرف کوئی توجہ کہنے والا نہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے جو آپ کے دل کے اسرار سے آگاہ تھا۔اُس نے جب آپ کی بے انتہا اور غیر معمولی