مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

by Other Authors

Page 23 of 31

مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 23

۲۳ تڑپ کو دیکھا تو آپ کی ان پاکیزہ خواہشات کو پورا کرنے کے لئے اُس نے حضرت خدیجہ نو کے دل میں یہ تحریک پیدا فرما دی کہ میں اپنا سب مال رسول کریم کیلئے وقف کر دوں۔۔۔۔۔رسول کریم صلی اللہ علیہ دستم بے شک خود غریب تھے مگر چونکہ غرباء کو دیکھ دیکھ کہ آپ کا دل دکھتا تھا اور آپ اُن کی غربت کو دور کرنے کے لئے اپنے پاس کوئی سامان نہ پاتے تھے اس لئے حضرت خدیجہ نے اپنا سارا مال آپؐ کے قدموں پہ نثار کر دیا تو آپ کو اپنی خواہشات کے بلانے اور آرزوں کو پورا کرنے کا موقع میسر آ گیا۔حضرت خدیجہ کے حالات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف ہزاروں روپیہ رکھنے والی خاتون نہیں تھیں بلکہ لاکھ پنتی خاتون تھیں مستقل طور پر اُن کی طرف سے متعدد قافلے تجارت کے لئے شام کی طرف آتے جاتے تھے اور یہ وسیع کاروبار وہی شخص کر سکتا ہے جو اپنے پاس لاکھوں روپیہ رکھتا ہو۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ کی اس عدیم المثال قربانی کے نتیجہ میں دولت کے ڈھیروں ڈھیر مل گئے تو آپ نے وہ تمام مال قوم کے غرباء اور تیامی و مساکین میں تقسیم کر کے اپنے دل کر ٹھنڈا کر لیا۔" (تفسیر کبیر جلد نهم ص۱۰۵ ۱۰۶) (1-461-6 آپ نے حضرت خدیجہ سے شادی تک اس طرح وقت گزارا تھا کہ کسی گھر کو آپ کا گھر نہیں کہا جا سکتا تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے والد کی طرف سے کوئی