مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 807
237 حضرت مسیح ناصری سے آپ کا مسیح بہت بڑا تھا مگر عیسائیوں میں اب تک پوپ جو پطرس کا خلیفہ کہلاتا ہے چلا آرہا ہے اور یورپ کی حکومتیں بھی اس سے ڈرتی ہیں۔نپولین جیسا بادشاہ ایک دفعہ پوپ کے سامنے گیا اور وہ گاڑی میں بیٹھنے لگا تو اس وقت قاعدہ کے مطابق پوپ کو مقدم رکھنا ضروری تھا مگر نپولین نے یہ ہو شیاری کی کہ وہ دو سری طرف سے اسی وقت اندر جا کر بیٹھ گیا جس وقت پوپ بیٹھا تھا اور اس طرح اس نے چاہا کہ وہ پوپ کے برابر ہو جائے۔اگر عیسائیوں نے اپنی مردہ خلافت کو اب تک جاری رکھا ہوا ہے تو آپ لوگ اپنی زندہ خلافت کو کیوں اب تک جاری نہیں رکھ سکتے۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لا تقوم الساعه الاعلى الاشرار الناس یعنی قیامت ایسے لوگوں پر ہی آئے گی جو اشرار ہوں گے مگر آپ لوگوں کی ترقی چونکہ خدائی پیش گوئیوں کے ماتحت ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو خدا تعالیٰ نے خیر الامم قرار دیا ہے اس لئے اگر آپ قیامت تک بھی چلے جائیں گے تو خد اتعالیٰ آپ کو نیک ہی رکھے گا اور خیار میں ہی شامل فرمائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فرماتے ہیں کہ ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے ے قدم آگے بڑھایا ہم نے مگر ضروری ہے کہ اس کے لئے دعائیں کی جائیں کہ خدا تعالٰی ہماری جماعت میں ہمیشہ صالح لوگ پیدا کرتا رہے اور کبھی وہ زمانہ نہ آئے کہ ہماری جماعت صالحین سے خالی ہو یا صالحین کی ہماری جماعت میں قلت ہو بلکہ ہمیشہ ہماری جماعت میں صالحین کی اکثریت ہو جن کی دعائیں کثرت سے قبول ہوتی ہیں اور جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا وجود اس دنیا میں بھی ظاہر ہو۔میں اس وقت تمام خدام سے تبلیغ اسلام کے متعلق ایک عہد لینا چاہتا ہوں۔تمام خدام کھڑے ہو جائیں اور اس عہد کو دو ہرا ئیں۔اشهد ان لا اله إلا الله وحده لا شريكَ لَهُ وَاشْهَدَانَ مُحَمَّدًا عَبْدَهُ وَرَسُولَهُ ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فریضہ کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول لا کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچار کھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام