مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 796 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 796

796 کس قدر اطمینان کا سانس لے سکتے ہیں کہ جو ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے ، اسے ہم نبھانے کے قابل ہو گئے ہیں اور ہم اس وقت تک اسے نبھائے جائیں گے جب تک کہ یہ ذمہ داری با حسن وجوہ پوری نہ ہو جائے۔حضور نے خطاب کے آخر میں یورپ اور امریکہ اور دنیا کے دوسرے بیوت کی تعمیر اور ان کی اہمیت علاقوں میں بیوت کی تعمیر اور اس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔ابھی تو ہم نے یورپ میں صرف تین بیوت ہی بنائی ہیں لیکن یورپ میں اسلام کو غالب کر دکھانے کے لئے یہ تین بیوت کافی نہیں ہو سکتیں کہ ہم ان کی تعمیر کے بعد مطمین ہو کر بیٹھ جائیں۔میں یہ چاہتا ہوں کہ جلد سے جد یورپ کے بعض بڑے بڑے شہروں میں کچھ نہیں ، دس بیوت تو اور بن جائیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ دس بیوت اور تعمیر کرنے کے بعد ہمارا کام پورا ہو جائیگا۔دس کے بعد ہمیں انہیں پچاس کرنا ہو گا اور پچاس کے بعد پانچ ہزار اور اس طرح ان کی تعداد بڑھتی ہی جائے گی۔حضور نے پر جوش لہجے میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :۔تم ایسے آدمی کے ساتھ چل رہے ہو جسے خدا نے ساری دنیا میں بیوت بنانے کے لئے مقرر کیا ہے۔حضور نے فرمایا۔اگر ہم سر دست پچاس بیوت بھی بنا ئیں تو اس کے لئے ہمیں ایک کروڑ روپے کی ضرورت ہو گی۔یہ بہت بڑی رقم ہے اور بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہم یہ رقم فراہم نہیں کر سکتے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ اگر کسی تکلیف کو بھی تکلیف نہ سمجھیں اور و النزعات غرقا کے تحت پورے جوش اور اخلاص کے ساتھ کام کریں اور دن رات اسی میں، محور ہیں تو پھر اتنی رقم کا فراہم ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔اس طرح پانچ سال میں اڑھائی ہزار بیوت بن سکتی ہیں۔اگر یورپ میں اڑھائی ہزار بیوت بن جائیں تو یورپ کے آخری کناروں تک نعرہ ہائے تکبیر کی صدائیں بلند ہو سکتی ہیں اس طرح ایک بیت کی اذان دوسری بیت تک پہنچ جائے گی اور بیک وقت سارا یورپ اللہ اکبر کی آوازوں سے گونج اٹھے گا۔جس دن ایسا ہو گیا، اس روز عیسائیت جان لے گی کہ اسلام غالب آگیا۔تثلیث کا عقیدہ رکھنے والوں کا زور ٹوٹ جائے گا اور وہ اسلام کی بڑھتی ہوئی یلغار کے آگے ہتھیار ڈال دیں گے۔یورپ کی طرح امریکہ میں بھی بیوت تعمیر ہوں گی اور وہاں کا گوشہ گوشہ بھی اللہ اکبر کی آوازوں سے گونج اٹھے گا۔اس وقت عیسائیت کے دل کانپ جائیں گے اور وہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اسلام کا نور اب ساری دنیا میں پھیلے بغیر نہ رہے گا۔حضور نے فرمایا:۔پہلے سلطنت برطانیہ کے متعلق کہا جاتا تھا کہ اس پر سورج غروب نہیں ہو تا۔اب جماعت احمد یہ بھی خدا کے فضل سے مشرق و مغرب کے دور دراز علاقوں میں پھیل رہی ہے اور اب اس کے متعلق بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ جماعت احمدیہ پر سورج غروب نہیں ہو تا لیکن ہم یہی نہیں چاہتے کہ جماعت احمدیہ پر سورج غروب نہ ہو بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری اذان پر بھی سورج غروب نہ ہو۔دنیا کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک بیوت قائم ہوتی چلی جائیں اور ان سے اذان کی صدائیں بلند ہونے لگیں اور دنیا کے جس