مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 754 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 754

754 ہماری جماعت کے نوجوان دعاؤں ، ذکر الہی اور درود کی برکت سے رویا اور کشوف کی عظیم الشان نعمت حاصل کرسکتے ہیں " میں نے دیکھا ہے کہ میری بیماری سے پہلے جماعت کے نوجوان وہی تھے جو اب ہیں اور ان کے تعلقات بھی ویسے ہی تھے جیسے اب ہیں لیکن دعاؤں اور درود کی طرف ان کی زیادہ توجہ نہیں تھی لیکن جب میری بیماری کی خبریں شائع ہوئی اور انہوں نے اپنے بزرگوں کو دیکھا کہ وہ دعائیں کر رہے ہیں تو انہوں نے بھی دعائیں کرنی شروع کر دیں۔پھر انہوں نے سنا کہ درود سے دعا ئیں زیادہ سنی جاتی ہیں اس پر انہوں نے بھی درود پڑھنا شروع کردیا کر دیا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ تھے تو پچیس پچیں چھپیں چھبیس سال کے لیکن پہلے انہیں کبھی رویا و کشوف نہیں ہوتے تھے لیکن ان دعاؤں اور درود کی کثرت کی وجہ سے میں دیکھتا ہوں کہ درجنوں احمدیوں کو بڑی اعلیٰ درجہ کی خوا ہیں آنی شروع ہو گئی ہیں اور ہر ڈاک میں ایسے کئی خطوط نکل آتے ہیں جن میں خواہیں درج ہوتی ہیں۔بعض دفعہ روزانہ پانچ پانچ چھ چھ خط اکٹھے آ جاتے ہیں اور بعض دفعہ ایک دو خط آجاتے ہیں جن میں خواہیں درج ہوتی ہیں اور ان میں سے بعض اتنی شاندار ہوتی ہیں کہ ان کے پڑھنے سے صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ خدائی رویاء ہیں۔یہ اس بات کا نتیجہ ہے کہ چاہے میری بیماری کی وجہ سے وہ خدا تعالی کی طرف متوجہ ہوئے لیکن بہر حال ان کو خد اتعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہوئی اور چاہے انہوں نے دعا کی قبولیت کے لئے ہی درود پڑھا مگر درود کی برکات سے انہیں حصہ مل گیا چنانچہ ان دعاؤں اور درود اور خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے کے نتیجہ میں ایسی ایسی خواہیں دوستوں کو آرہی ہیں کہ انہیں پڑھ کر حیرت آتی ہے اور ان کا لفظ لفظ بتا رہا ہوتا ہے کہ ہم بچی ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔اگر یہ تحفہ جو ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے ، اس سے ان کے اندر یہ حقیقی لذت ایمان پیدا ہو گئی اور انہوں نے دعاؤں اور درود اور ذکر الہی کی عادت کو ترک نہ کیا تو یہ رویا و کشون کا سلسلہ ان کے لئے مستقل طور پر جاری ہو جائے گا اور اللہ تعالٰی کے فضل ان پر متواتر نازل ہونے شروع ہو جائیں گے۔ایک دفعہ ایک دوست جو ہماری جماعت کے ذریعہ ہندوؤں سے مسلمان ہوئے تھے ، مجھے ملنے کے لئے آئے اور انہوں نے کہا کہ میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا پو چھیں۔کہنے لگے جب میں پہلے