مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 748 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 748

748 وہ کون سے ذرائع ہیں جن سے خدمت دین اور علمی ترقی کا جذبہ دائمی طور پر جماعت میں قائم رہے میں آج جماعت کے نوجوانوں سے بالعموم اور مبلغین کلاس کے طلباء سے بالخصوص یہ کہنا چاہتا ہوں ک۔کچھ باتیں ایسی ہیں جو انہیں ہمیشہ سوچنی چاہئیں۔آخر دنیا میں دو ہی قسم کے نظام نظر آتے ہیں۔ایک تو خدائی نظام ہے اور دوسرا دنیوی نظام ہے۔دین۔ماہرین کہتے ہیں کہ یہ دنیا سات ہزار سال سے چل رہی ہے اور سائنس کے ماہرین کے نزدیک سات ہزار سال تو الگ رہا سات ارب کا اندازہ بھی کم ہے بلکہ ان کے نزدیک یہ دنیا سات کھرب سال سے چلتی آرہی ہے۔بہر حال اس دنیا میں جو سات ہزار یا سات کھرب سال سے چلی آرہی ہے ، ہم دیکھتے ہیں کہ خدائی قانون کے ماتحت ایک بیل مرتا ہے تو کچھ اور بیل پیدا ہو جاتے ہیں۔ایک بھینسا مرتا ہے تو کچھ اور بھینسے پیدا ہو جاتے ہیں۔فاختائیں مرتی ہیں تو کچھ اور فاختائیں پیدا ہو جاتی ہیں۔کبوتر مرتے ہیں تو کچھ اور ا کبوتر پیدا ہو جاتے ہیں۔مرغیاں مرتی ہیں تو کچھ اور مرغیاں پیدا ہو جاتی ہیں اسی طرح انسان مرتے ہیں تو ان کی جگہ کچھ اور انسان پیدا ہو جاتے ہیں۔ابتدائے آفرینش سے تو تاریخ محفوظ نہیں لیکن سینکڑوں سال تک تاریخ محفوظ ہے اور ان سینکڑوں سال کی تاریخ پر جب ہم نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں یہی نظارہ نظر آتا ہے کہ ہر زمانہ میں انسان ایک دوسرے کی جگہ لینے کے لئے آتے رہتے ہیں۔کسی وقت اگر رومی بادشاہ نظر آتے ہیں تو ان کے بعد ایرانی بادشاہ آجاتے ہیں۔جب ایرانی بادشاہ مٹ جاتے ہیں تو یونانی بادشاہ نظر آنے لگ جاتے ہیں۔جب یونانی بادشاہ مٹ جاتے ہیں تو مغل بادشاہ نظر آنے لگ جاتے ہیں۔جب مغل بادشاہ مٹ جاتے ہیں تو پٹھان بادشاہ نظر آنے لگ جاتے ہیں۔پھر یو رپ کو دیکھ لو وہاں بعض جگہ ہزاروں سال سے بادشاہت کا ایک تسلسل نظر آتا ہے۔اسی طرح روس کو لوگ ظالم کہتے ہیں اور اس نے فی الواقعہ بڑے ظلم کئے ہیں لیکن اس میں بھی حکومت کا ایک تسلسل قائم تھا اور آج تک قائم چلا آتا ہے مثلا دیکھو زار مٹ گیا تو اس کی جگہ لیفن آگیا۔لینن مر گیا تو اس کی جگہ سٹالن نے لے لی۔جب سٹالن مر گیا تو حکومت کی باگ دوڑ مالنکوف نے سنبھال لی اور مالنکوف کے بعد بلگان آگے آگیا بہر حال ہمیں روس میں بھی یہ نظر آتا ہے کہ جب ایک لیڈر مرتا یا استعفیٰ دیتا ہے تو دوسرا اس کی جگہ لینے کے لئے آجاتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں میں حکومت کا یہ تسلسل نظر نہیں آتا۔" روس اور چین میں بھی اس قسم کا تسلسل نظر آتا ہے لیکن مسلمانوں میں یہ تسلسل نظر نہیں آتا مثلا دیکھو عربوں کے بعد ایرانی غالب آئے اور ایرانیوں کے انحطاط کے بعد مغل آگئے۔جب مغل مٹ گئے تو پٹھانوں نے