مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 726
ON سب سے اعلیٰ مقام تو کل کا مقام ہے تم خدا اور اس کے رسول کی خاطر مسکراؤ اور مسکراتے چلے جاؤ زیادہ سے زیادہ محنت کرو اپنے اعلیٰ نمونے پیش کرو جب خدمت خلق کا وقت آئے تو سب سے بڑھ کر خدمت خلق کرو خدام الاحمدیہ سے مراد ہے احمدیوں میں خدمت کرنے والا گروہ احمدیوں کے بوڑھے اقطاب ہونے چاہئیں اور احمدیوں کے جوان ابدال ہونے چاہئیں خدام الاحمدیہ کے یہ معنی نہیں کہ تم احمدیت کے خادم ہو۔بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ تم احمدی خادم ہو