مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 624 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 624

624 عهد یداران مایوس نہ ہوں بلکہ اپنے نیک نمونہ سے دوسروں میں حرکت اور جوش پیدا کسی کی بڑائی اور زندگی کا یہی ثبوت ہوتا ہے کہ وہ باقیوں کو کمتر دکھاوے لیکن جو لوگ اپنی بڑائی کریں۔چاہتے ہیں اور کام کرنا نہیں چاہتے ، وہ اپنے آپ کو اونچا کرنے کی بجائے باقیوں کو ذلیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ برا طریق ہے اس سے بچنا چاہئے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ نوجوانوں کی سستی اور غفلت سے مرکز کو مطلع نہ کیا جائے۔ایسا ضرور کریں لیکن ایسی بات لکھتے وقت یہ دیکھ لینا چاہئے کہ کہیں یہ بات اپنے آپ کو بڑھانے اور دوسروں کو ذلیل کرنے کے لئے تو نہیں۔پس ماننے والے موجود ہیں ، سننے والے موجود ہیں بشر طیکہ کوئی منوانے والا اور سنانے والا ہو۔ہٹلر کو دیکھ لو۔وہ کس طرح اپنی قوم کو ساتھ لے کر نکلا۔انسان کے اندر روح ہونی چاہئے۔اسے پر امید ہونا چاہئے اور اچھا نمونہ دکھانا چاہئے لوگ خود بخود تمہاری بات مانیں گے ، سنیں گے اور اس پر عمل کریں گے۔لوگ قربانی سے ڈرتے ہیں تم قربانی پیش کر کے ان کاڈرا تار دو"۔فرموده ۱۲۱ اپریل ۱۹۵۱ء مطبوعہ الفضل ۲۵ جولائی ۱۹۶۲ء)