مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 534
534 صحابہ کے دلوں میں پایا جاتا تھا۔پس مومن کو چاہئے کہ وہ ہر قربانی پیش کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے۔خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ یہ روح اپنے اندر پیدا کریں۔وہ اپنے اندر یہ احساس پیدا کریں کہ ضرورت پڑنے پر وہ خدا کے لئے اپنی جان پیش کرنے کے لئے تیار رہیں گے تو یقینا تمہارے اندر وہ بشاشت ایمانی پیدا ہو جائے گی جس کے بغیر کوئی شخص نجات حاصل نہیں کر سکتا"۔فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء مطبوعہ الفضل ۱۷٬۱۵ اکتوبر ۱۹۶۱ء)