مشعل راہ (جلد اوّل) — Page v
مایوسی کے خیالات پیدا ہوں۔تاریک بادل کبھی آپ کو آگھیر میں یا کبھی آپ کے دل میں اگر یہ خیال پیدا ہو کہ اتنا عظیم الشان کام ہم کیسے سرانجام دے سکتے ہیں۔اتنا بڑا بوجھ ہمارے کمزور کندھے کس طرح بہاریں گے تو آپ ان خطبات کی طرف رجوع کریں۔آپ نئی ہمت اور پختہ عزم لیکر اپنے کام کے لئے کھڑے ہوں گے اور یہ یقین ہر وقت آپ کے ساتھ رہے گا کہ دور کا راستہ پر خار ضرور ہے مگر را ہر اپنے فن کا ماہر ہے اور بے شک چاروں طرف سے " شیطان تیروں کی بوچھاڑ کر رہا ہے مگر اَلاِمَامُ جُنةٌ يُقْتَلُ مِنْ وَرَاءِ۔۔۔۔مجھے امید ہے کہ خدام ان خطبات و تقاریر کو پڑھیں گے۔اور اسکی روشنی میں مجالس کے کاموں کو ، اس کے اغراض و مقاصد کے مطابق تیز سے تیز تر کریں گے۔۔۔حضرت مصلح موعود کا ایک بہت بڑا احسان خدام الاحمدیہ پر ہے۔۔۔۔اور اس احسان کا بدلہ یہی ہے کہ ہم تمام خدام حضور کی توقعات کے مطابق خود بھی عمل کریں اور مجالس کو بھی ان راہوں پر گامزن کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔اور عمل کے ساتھ ساتھ ہمارے دل بھی اس عظیم محسن کے لئے دعاؤں کے تشکر آمیز جذبات سے لبریز ہوں اور حضور کی بلندی درجات کے لئے ہر لحہ دعا گو ہوں۔حضرت مصلح موعود کے لئے بھی ، حضرت خلیفہ اسح الثالث کے لئے بھی اور موجودہ امام ہمام حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت وسلامتی کے لئے بھی جن کے مبارک عہد خلافت میں مجلس خدام الاحمدیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور عالمگیر حیثیت اختیار کی جس کے خوشنما پھولوں کی مہک اب شیر یں ثمرات کا روپ اختیار کر چکی ہے۔آپ کے عہد پر سعادت میں اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع ہورہا ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو مقبول خدمت دین کی توفیق دے اور اس خدا داد خلافت کی ڈھال کے پیچھے رہ کر ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی توفیق دے اور ہر میدان میں اس امام کا مگار کی قیادت میں آگے بڑہنے کی توفیق دے۔آمین