مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 356 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 356

356 ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کے ہاں وقف ہے خواہ اسے کوئی قبول کرے یا نہ کرے۔پس جو نوجوان اپنے آپ کو پیش کر چکے ہیں وہ یادر کھیں کہ وہ قیامت تک وقف ہیں اور جواب میری اس تحریک پر یا کبھی آسند و اپنے آپ کو پیش کریں وہ بھی اس بات کو یاد رکھیں کہ وقف کی بڑی اہمیت ہے۔اس لئے جو اپنے آپ کو پیش کرے اچھی طرح سوچ سمجھ کر کرے۔یہ بات اب تک میں نے واضح نہ کی تھی اور اب ایک واقف کی ایک تحریک سے مجھے یہ خیال پیدا ہوا کہ یہ مضمون میں نے پہلے بیان نہیں کیا اس لئے اب اسے بیان کر دیا ہے تا جو لوگ اپنے آپ کو پیش کر چکے ہیں وہ گناہ گار نہ ہوں اور جو آئندہ پیش کریں سوچ سمجھ کر کریں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئیے کہ جب اسلام کو سپاہیوں کی ضرورت ہو تو جو شخص طاقت اور اہلیت رکھنے کے باوجود آگے نہیں آتا وہ گنہگار ہے۔اس لئے جو نوجوان اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہوں اور اس ذمہ واری کو نباہ سکتے ہوں وہ پیش کریں۔ایسے نوجوانوں کے لئے خدمت دین اور ثواب حاصل کرنے کا یہ نادر موقع ہے۔ایسا نادر موقع کہ جو شاید آئندہ نہ مل سکے۔انبیاء کے قریب کے زمانہ میں ایسے مواقع مل سکتے ہیں۔مگر جب ترقیات حاصل ہو جائیں تو پھر ایسے مواقع نہیں مل سکتے۔“ خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر ۱۹۴۳ء مطبوعه الفضل ۱۹ اکتوبر ۱۹۴۳ء)