مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 10 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 10

10 ظاہری کی فکر میں رہنا یہ مرد کا کام نہیں عورتوں کو خدا تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ علاوہ دوسرے فرائض کی ادائیگی کے جو بحیثیت انسان ہونے کے ان کے ذمہ ہیں مرد کی اس خواہش کو بھی پورا کریں۔مرد کے ذمہ جو کام لگائے گئے ہیں وہ جفاکشی اور محنت کی برداشت کی عادت چاہتے ہیں۔پس جسم کو سختی برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے اور چونکہ ظاہر کا اثر باطن پر پڑتا ہے اس لئے زینت اور سنگار میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔۲۵ شکل ئے دیکھ کے گرنا نہ مگس کی مانند دیکھ لینا کہ کہیں درد ستر جام نہ جس طرح بری چیز اچھی کی شکل میں پیش ہو جائے تو دھو کہ لگ جاتا ہے اسی طرح کبھی اچھی چیز کے اندر بری مل جاتی ہے اور اس کے اثر کو خراب کر دیتی ہے پس ہر ایک کام کو کرتے وقت اور ہر ایک خیال کو قبول کرتے وقت یہ بھی سوچ لینا چاہئے کہ اس کا کوئی پہلو تو برا نہیں۔اگر مخفی طور پر اس میں برائی ملی ہوئی ہو تو اس سے بچنا چاہئے۔ہو