مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 734 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 734

734 چاہئے۔انسانیت زندہ باد۔(انسانیت زندہ باد کے نعرے) اللہ تعالیٰ تم کو وہ سٹینڈرڈ قائم رکھنے کی توفیق دے جس سے وہ اعلیٰ جذبات جو انسان کے اندر خدا تعالیٰ نے فطَرَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا کے مطابق پیدا کئے ہیں ، وہ قائم رہیں اور انسان کی وہ شکل دنیا کو نظر آئے جس کے متعلق قرآن میں خدا کہتا ہے کہ میں نے بنائی ہے۔وہ شکل نظر نہ آئے جو شیطان نے بنائی ہے بلکہ تمہارے ذریعہ ہے وہ شکل انسانیت کی دنیا کو نظر آئے جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اور جس کے متعلق وہ فرماتا ہے کہ فطرة اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا۔اس کے بعد حضور نے السلام علیکم کہا اور واپس تشریف لے گئے۔(فرموده ۲ نومبر ۶۱۹۵۵ )