مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 733
733 موقع پر جو احمدی معمار ہم نے بھیجے ان کے متعلق پولیس نے اور محلے والوں نے اقرار کیا کہ یہ آدمی نہیں یہ تو جن ہیں۔یہ تو منٹوں میں مکان تعمیر کر دیتے ہیں تو یہ احمدی سٹینڈرڈ تھا۔سو اپنا احمد کی سٹینڈرڈ قائم کرو اور اسے بڑھاتے جاؤ۔دیکھو آج تو تم خدمت کرتے ہو۔کل دوسروں کو بھی تحریک ہو گی لیکن اگر احمدی سٹینڈرڈ کے مطابق تم خدمت کرنے والے ہو گے تو دوسرے تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔وہ ہزار ہوں گے اور تم پچاس ہو گے لیکن تم پچاس ان ہزار سے زیادہ کام کر جاؤ گے کیونکہ تمہارا سٹینڈرڈ احمدی سٹینڈرڈ ہو گا اور ان کا سٹینڈرڈاول تو احمدی سٹینڈرڈ نہیں ہو گا۔دوسرے وہ فرق کریں گے کہ یہ ہمارا دشمن ہے اور یہ ہمارا دوست ہے۔تم نے کہنا ہے کہ ہم نے تو خدمت کرنی ہے۔چاہے مخالف ہو یا دوست۔اسی طرح آپ ہی آپ تمہارا کام دوسروں سے بلند ہو تا چلا جائے گا اور تم ملک کے لئے ایک ضروری وجود بن جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کے تم پر فضل نازل ہوں گے۔جیسا کہ شروع میں میں نے کہا ہے اللہ تعالیٰ پر توکل کر و دعاؤں پر خاص زور دو اور اپنی اصلاح کی فکر کرو۔جوانی میں تہجد پڑھنے والے اور جوانی میں دعائیں کرنے والے اور جوانی میں خوا میں دیکھنے والے بڑے ناد روجود ہوتے ہیں۔تم نے ابدال کا ذکر سنا ہو گا۔ابدال در حقیقت وہی ہوتے ہیں جو جوانی میں اپنے اندر تغیر پیدا کر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا تعلق پیدا کر لیتے ہیں کہ بڑھے بڑھے بھی آکر کہتے کہ حضور ہمارے لئے دعا کیجئے۔تمہارے احمدیوں کے بڑھے تو اقطاب ہونے چاہئیں اور احمدیوں کے جوان ابدال ہونے چاہئیں۔وہ خوب دعائیں مانگیں اور اللہ تعالیٰ سے ایسی محبت کریں کہ وہ اپنے فضل سے ان سے بولنے لگ جائے اور وہ جوانی میں ہی صاحب کشف و کرامات ہو جائیں اور محلہ کے لوگوں کو جب مصیبت پیش آئے وہ دوڑے دوڑے ایک خادم احمدیت کے پاس آئیں اور آکر کہیں دعا کرو ہماری یہ مصیبت ٹل جائے۔جب تم جذبہ و اخلاص سے ان کے لئے دعا کرو گے تو پھر خدا تمہاری دعائیں بھی زیادہ قبول کرنے لگ جائے گا اور لوگوں کو ماننا پڑے گا کہ تمہاری دعا ایک بڑی قیمتی چیز ہے۔بہرحال ان نصیحتوں کے بعد میں اپنی تقریر ختم کر تا ہوں۔مصافحہ تو میں کر چکا ہوں اب آپ کو رخصت کرتا ہوں۔باقی کام منتظمین سرانجام دیں گے۔میں آپ کو السلام علیکم کہہ کر آپ سے رخصت ہو تا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو اور قیامت تک آپ لوگ اور آپ کی نسلیں دین کی خادم رہیں۔خدا کی محب رہیں۔خدا سے تم محبت کرنے والے ہو اور خدا تم سے محبت کرنے والا ہو۔کبھی تمہارا دشمن تم پر غالب نہ آئے بلکہ تم خدا کی مدد اور اس کی نصرت سے نیکی اور تقویٰ کے ساتھ لوگوں پر غالب آؤ شرارت اور فساد کے ساتھ نہیں بلکہ نیکی اور تقویٰ کے ساتھ تاکہ اسلام تمہاری ترقی سے فائدہ اٹھائے اور کسی کو تمهاری ترقی سے نقصان نہ پہنچے۔اللھم آمین۔دیکھو میں نے کہا تھا کہ تو کل کرو۔سو تو کل کے معنے ہیں احمدیت کا صحیح مقام۔اس کے لحاظ سے میں کہتا ہوں کہ کہو احمدیت زنده باد (احمدیت زندہ باد کے نعرے) اور میں نے کہا تھا کہ خدمت احمدیت کے سٹینڈرڈ پر کرو جس کے معنے یہ ہیں کہ انسانیت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرو۔سو اس کے مطابق میں کہتا ہوں کہ تمہارا نعرہ یہ ہونا