مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 62
62 میں آگ جلاتے ہو تو اس کے بجھنے کے بعد بھی اس کی گرمی محسوس کرتے ہو۔اسی طرح انبیاء خدا تعالیٰ کی محبت میں اس قدر محو ہوتے ہیں کہ جب وہ سوتے ہیں اس وقت بھی ان پر یہی محویت طاری ہوتی ہے۔جب اٹھتے ہیں اس وقت بھی یہی محویت ہوتی ہے۔جب کھاتے ہیں اس وقت بھی اور جب پیتے ہیں اس وقت بھی۔اس طرح ان کی نیند بھی خدا کے لئے ہوتی ہے اور ان کی بیداری بھی ان کا کھانا بھی خدا کے لئے ہوتا ہے اور ان کا پینا بھی۔اسی طرح ان کا اٹھنا ان کا بیٹھنا ، ان کا نہانا ان کا پیشاب پاخانہ کرنا سب خدا کے لئے ہوتا ہے۔وہ کام دنیا کو دنیا کے نظر آتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہ اس کے لئے ہوتے ہیں۔کیونکہ ان کاموں میں وہی خوشبو سائی ہوئی ہوتی ہے جو خوشبو ان کی زندگی کا اصل مقصود ہوتی ہے تو جب محض اللہ کوئی شخص کام کرتا ہے اس وقت اس کی باقی گھڑیوں پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے۔" (خطبہ نمبر۷ افرموده ۳ جون ۱۹۳۸ء مطبوعہ ۱۰ جون ۱۹۳۸ء صفحہ ۷۶)