مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 548 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 548

548 خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض نوجوانوں میں حقیقی دینی روح پیدا کرنا ہے فرمایا : - احباب کو معلوم ہو گا کہ میں نے مجلس خدام الاحمدیہ کی صدارت خود سنبھال لی ہے۔میں نے یہ قدم اس لئے اٹھایا ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ تر دین کی طرف مائل کیا جائے۔جہاں تک تنظیم اور حفاظت مرکز کا تعلق ہے خدام الاحمدیہ نے اچھا کام کیا ہے۔لیکن اس کے قیام کی غرض یعنی نوجوانوں میں صحیح دینی روح پیدا کی جائے پوری نہیں ہوئی۔حقیقت یہ ہے روحانی جماعتوں کا اوڑھنا بچھونا سب روحانی ہو تا ہے۔اس میں کو تاہی ہو جائے تو اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔اس وجہ سے صدارت میں نے خود سنبھال لی ہے تاکہ میں خود براہ راست ان کی نگرانی کر سکوں"۔حضور نے جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :۔" بڑی عمر والوں کو اپنے فرائض کو محسوس کرتے ہوئے خدام الاحمدیہ کے کاموں میں دلچسپی لینی چاہئے تا اس سے نیک نتائج پیدا ہوں۔انہیں چاہئے کہ ان کی کھیلوں ، علمی مقابلوں اور دیگر پروگرام میں شریک ہوں۔اس طرح ان کے نقائص دور ہوں گے اور اخلاق ترقی کریں گے۔پھر میں نوجوانوں کو بھی کہتا ہوں کہ وہ بڑی عمر خدام الاحمدیہ ہر جماعت میں اپنی مجلس قائم کریں والوں کو اپنی مجلسوں میں کھینچ لائیں۔جب وہ شامل ہوں گے تو انہیں احساس ہو گا کہ ان کے بچے خدام الاحمدیہ کے کاموں میں شریک نہ ہو کر کتنا نقصان اٹھا رہے ہیں۔خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ کوئی جگہ ایسی باقی نہ رہے جہاں مجلس قائم نہ ہو۔اگر کسی جماعت کے نوجوان ہو شیار نہیں تو انہیں غیرت دلانے کے لئے انصار کو کھڑا ہو جانا چاہئے اور اپنے بیٹوں اور چھوٹے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو ترغیب دلانی چاہئے کہ وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہوں"۔فرمایا : " خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ اپنا وقت زیادہ تر ایسے کاموں میں لگائیں جو باجماعت نماز کی تلقین واقعہ میں اسلام کی شان کے مطابق ہو۔مثلا نمازوں کی پابندی۔نماز یں گھر میں بھی پڑھو تو اذان دے کر پڑھو۔اگر مرد نہ ہو تو عورتیں باجماعت نماز ادا کریں۔لجنہ اماءاللہ کو چاہئے کہ وہ عورتوں کو تلقین کرے کہ مائیں اپنے بچوں کو ساتھ لے کر جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں۔اگر ایسا ہو جائے تو جماعتوں میں