مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 815 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 815

اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ او زیادہ سے زیادہ نو جوانوں کو خدمت دین کے لئے وقف کر دو ہمیں اس وقت ہر قسم کے واقفین کی ضروت ہے تمہارے بعد بڑے بڑے فلاسفر پیدا ہوں گے علماء پیدا ہوں گے صوفیاء پیدا ہوں گے بڑے بڑے بادشاہ آئیں گے مگر یا درکھو خدا تعالیٰ نے جو شرف ہمیں عطا فرمایا ہے بعد میں آنے والوں کو وہ میسر نہیں آسکتا۔پس خدمت دین کے اس اہم موقعہ کو جو تمہیں صدیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ضائع مت کرو اور اپنے گھروں کو خدا تعالیٰ کی برکتوں سے بھر لو