مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 804
804 مدام الاحمدیہ کے نام سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی روح پرور پیغام سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے مجلس خدام الاحمدیہ کے اٹھارویں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر جو نہایت ایمان افروز اور روح پرور پیغام دیا ، وہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔اس خصوصی پیغام میں وہ عہد بھی شامل ہے جو حضور نے اس موقعہ پر خدام سے لیا اور جس میں حضور نے نسلا بعد نسل اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنے اور نظام خلافت کے استحکام کے لئے جد وجہد جاری رکھنے کی تلقین فرمائی ہے۔یہ تاریخی پیغام ۲۳ اکتوبر ۱۹۵۹ء کو خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے افتتاحی اجلاس میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے پڑھ کر سنایا اور دوسرے روز حضور نے خود تشریف لا کر یہ پیغام پڑھا اور اس میں در ر اس میں درج شدہ تاریخی عهد دوباره خدام سے دو ہروایا۔(مرتب) اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر خدام الاحمدیہ کے نوجوانوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انسان دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں لیکن تو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہ سکتی ہیں پس تمہیں اپنی قومی حیات کے استحکام کے لئے ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے اور نسلا بعد نسل اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کی جدوجہد کرتے چلے جانا چاہئے۔اگر مسیح موسوی کے پیرو آج ساری دنیا میں پھیل گئے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسیح محمدی جو اپنی تمام شان میں مسیح موسوی سے افضل ہے ، اس کی جماعت ساری دنیا میں نہ پھیل جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو اس مقصد کے لئے دعا بھی کی ہے اور فرمایا ہے۔پھیر دے میری طرف اے ساریاں جگ کی مہار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا اور خواہش کو پورا کرنے کے لئے جد و جہد کرنا آپ لوگوں میں تے ہر ایک پر فرض ہے اور آپ لوگوں کو یہ جدو جہد ہمیشہ جاری رکھنی چاہئے یہاں تک کہ قیامت آجائے۔یہ نہیں