مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 797 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 797

797 حصہ پر بھی سورج طلوع ہو وہ یہی دیکھے کہ خدائے واحد کا نام بلند ہو رہا ہے۔حضور نے فرمایا ، میں چاہتا ہوں کہ دنیا کے چپہ چپہ پر بیت بن جائے اور دنیا جس میں عرصہ دراز سے تثلیث کی پکار بلند ہو رہی ہے خدائے واحد کے نام سے گونجنے لگے۔یہ جبھی ہو سکتا ہے کہ تم دعاؤں میں لگے رہو اور بچے جوش اور بچے اخلاص کے ساتھ دیوانہ وار اپنے فرائض ادا کرو اور اس کام میں اتنے محو ہو جاؤ اور اس میں ایسا شغف پیدا کرو کہ بجز اپنے مفوضہ کام کے تمہیں اور کسی بات سے سروکار نہ ہو۔تمہارے سامنے ایک ہی مقصد ہو اور اس کے حصول کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دو۔اگر تم ایسا کر دکھاؤ تو پھر وہ دن دور نہیں ہے کہ جب عیسائیت اپنی صف پیٹنے پر مجبور ہو جائے گی اور اس کے لئے اس کے سوا چارہ نہ رہے گا اور وہ دنیا میں اسلام کے غلبہ اور اس کی حکومت کو تسلیم کرلے۔(فرموده ۳ اکتوبر۱۹۵۷ء ، مطبوعہ الفضل ۱۵-۱۶ اکتوبر۱۹۵۷ء)