مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 744 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 744

744 خدمت اسلام کے لئے آگے آؤ تا ہمیں بھی اسلام کی ترقی کا وہ دن دیکھنا نصیب ہو جب ملکوں کے ملک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہونے لگیں میں تو سمجھتا ہوں کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے تا ان کی صحت اچھی رہے لیکن محض کھیلوں میں ساری زندگی گزار دینا درست نہیں "پس میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ یہ دن تمہارے کام کے دن ہیں۔یورپ اور امریکہ اسلام کی اشاعت کے لئے مبلغ مانگ رہے ہیں۔اگر شاہدوں پر انحصار کیا جائے تو وہ شاید میں بچیں ہوں گے حالانکہ صرف امریکہ اس وقت دو سو مبلغ مانگ رہا ہے مگر کل وہ دو سو مبلغ نہیں مانگے گا بلکہ دو ہزار مبلغ مانگے گا۔پرسوں وہ دو ہزار مبلغ نہیں مانگے گا بلکہ دولاکھ مبلغ مانگے گا۔ترسوں وہ دولاکھ مبلغ نہیں مانگے گا بلکہ دو کروڑ مبلغ مانگے گا اور دو کروڑ شاہد تیار کرنے کے لئے دو سو سال چاہئیں۔آخر تمہیں پرانے صحابہ والا طریق ہی اختیار کرنا پڑے گا کہ ادھر کسی نے کلمہ پڑھا اور احمدی ہوا اور ادھر وہ مبلغ بن گیا۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کو دیکھ لو۔وہ شاہد نہیں تھے انہوں نے کلمہ ہی پڑھا تھا کہ اسلام کے مبلغ ہو گئے۔تم بھی وہ طریق اختیار کرو۔احمدیت سمجھ کر کے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب جو اردو میں ہیں ، پڑھنی شروع کردو۔اگر تم انہیں غور سے پڑھو تو تھوڑے دنوں میں ہی تم ایسے مبلغ بن جاؤ گے کہ بڑے بڑے عالم بھی تمہارا مقابلہ نہیں کر سکیں گے"۔تم بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کو غور سے پڑھو اور پھر اپنی انگریزی کو ٹھیک کرو۔غیر ممالک میں انگریزی بڑا کام دیتی ہے۔پس تم اپنی انگریزی کو ٹھیک کرو اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی کتب کو غور سے پڑھو اور جو بات تمہیں متضاد نظر آئے یا مشکل معلوم ہو وہ علماء سے پوچھ لو۔بس اتنی بات ہے۔اس سے تھوڑے ہی دنوں میں تم اتنے زبر دست مبلغ بن جاؤ گے کہ دنیا کے بڑے بڑے عالم تمہارا مقابلہ نہیں کر سکیں گے اور اس وقت تم اس قابل ہو جاؤ گے کہ تمہیں امریکہ یا یورپ کے کسی ملک میں بطور مبلغ بھیج دیا جائے"۔" جب تم آپ کی کتابوں سے برکت ڈھونڈنے لگ جاؤ۔جب تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام "