مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 730 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 730

730 وہ اٹھالی اور اٹھا کر کہنے لگا اب بتاؤ کون آپ کو مجھ سے بچا سکتا ہے۔آپ نے فرمایا اللہ۔ایسے تو کل کے ساتھ آپ نے یہ بات کہی کہ اس کے ہاتھ کانپ گئے اور تلوار گر گئی۔سو یہ ہے تو کل۔اگر تم اس تو کل پر قائم رہو اور ہمیشہ اپنے دوستوں کو اور اپنی نسلوں کو اس پر قائم رکھتے جاؤ تو قیامت تک کوئی شخص تم پر انشاء اللہ تعالیٰ غالب نہیں آئے گا بلکہ ہمیشہ تم ہی دشمن پر غالب آؤ گے کیونکہ خدا تمہارے ساتھ ہو گا۔پھر میں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں۔کل میں نے تم کو بھی دیکھا اور انصار کو بھی دیکھا۔شاید کچھ اس بات کا بھی اثر ہو گا کہ فالج کی وجہ سے میری نظر کمزور ہو گئی ہے اور میں پوری طرح نہیں دیکھ سکا ہوں گا لیکن بہر حال مجھے نظریہ آیا کہ جیسے چہرے افسردہ ہیں اور جھلے جھلسے سے ہیں۔میں نے سمجھا شاید میری بیماری کے خیال سے ایسا ہے چنانچہ میں نے بعض دوستوں سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا طوفان کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت خراب ہو گئی ہے۔اس وجہ سے ان کے چہرے افسردہ ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔اگر میری بیماری اس کی وجہ ہو تو میں تو ایک انسان ہوں۔آخر انسان کب تک تمہارے اندر رہے گا۔اس کے بعد آخر خدا ہی سے واسطہ پڑنا ہے۔۔۔۔۔کیوں نہ خدا ہی سے شروع سے واسطہ رکھو۔حضرت ابو بکر نے کیا سچائی بیان کی تھی کہ من كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِن مُحَمَّدًا قَدَمَاتَ وَمَن كَان يَعْبُدُ اللهَ فَإِن اللهَ حَتَّى لَا يَمُوتُ - ال خدا پر توکل کرو گے تو معلوم نہیں تمہارا اس دنیا کے ساتھ ہزار سال واسطہ پڑنا ہے یا دو دو ہزار سال پڑنا ہے بہر حال ہزار دو ہزار کا عرصہ خدا کے لئے تو کچھ بھی نہیں مگر اس تو کل کے نتیجہ میں وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔اس بیماری میں مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ کچھ خیر خواہ دوستوں کی بیوقوفیوں کی بھی سزا مجھے ملی ہے۔وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ ”خدا آپ کو عمر نوح دے"۔عمر نوح تو ہزار سال کہتے ہیں میں تو ستاسٹھ سال میں اپنے جسم کو ایسا کمزور محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میری روح گویا قید کی ہوئی ہے۔اگر بجائے عمر نوح کی دعا کرنے کے ، وہ یہ دعا کرتے کہ اللہ تو ہمارے خلیفہ کو اتنی عمر دے جس میں وہ بشاشت کے ساتھ کام کر سکے اور تیری مدد اس کے ساتھ ہو تو مجھے کتنا فائدہ ہو تا۔اگر وہ مجھے عمر نوح ہی دے تو ہزار سال کی تو قوم نہیں ہوا کرتی۔قو میں تو دو ہزار سال چلتی ہیں۔پھر بھی تو ہزار سال کے بعد میں تم سے جدا ہو جاتا۔تو ایسی غلط دعا مانگنے سے کیا فائدہ تھا۔دعا یہ مانگنی تھی کہ یا اللہ تو ان کو ایسی عمر دے جس میں ان کا جسم اس کام کا بوجھ اٹھا سکے اور بشاشت سے تیرے دین کی خدمت کر سکیں اور ہمارے اندر وہ طاقت پیدا کر کہ جو کام تو ان سے لے رہا ہے وہ ہم سے بھی لیتا چا؟ جا۔یہ دعا میرے لئے بھی ہوتی اور تمہارے لئے بھی ہوتی اور اسلام کے لئے بھی ہوتی۔سو میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خوش رہو۔آج ہی جب میں نے یہ واقعہ اپنے گھر میں سنایا تو انہوں نے بتایا کہ ریڈرز ڈائجسٹ میں ایک امریکن کا مضمون شائع ہوا۔ریڈرز ڈائجسٹ امریکہ کا ایک بڑا مشہور رسالہ ہے جو دو کروڑ کے قریب شائع ہو تا ہے جس میں اس نے لکھا کہ میں نیوزی لینڈ گیا۔وہاں میں افسردہ رہنے لگ گیا۔ایک دن میں بیٹھا تھا کہ ایک نیا