مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 716
716 ذلیل سے ذلیل قوم میں بھی یہ روح پیدا ہو جائے تو اس کے لئے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا ہو جاتے ہیں۔مسابقت کی رُوح- مسابقت کی رُوح سے دلوں میں بالیدگی پیدا ہوتی ہے۔پس ایک دوسرے سے نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کرو مگر ساتھ ہی اس امر کو بھی ہمیشہ مد نظر رکھو کہ جو قانون تم نے اپنے لئے بنایا ہے اسے چھوٹی چھوٹی وجوہ کی بناء پر نہ توڑا جائے۔پس میں نے لاہور کی مجلس کی تعریف پہلے بھی کی تھی اور اب بھی کر دی ہے۔اس تعریف کے بعد اس کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ کراچی سے علم انعامی لے لے۔در حقیقت اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو جو قربانی کراچی کی مجلس کرتی آرہی ہے ابھی تک لاہور کی مجلس اس حد تک نہیں پہنچی۔“ ( فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۵۴ء مطبوعه الفضل ۶ جنوری ۱۹۵۵ء)