مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 705
705 اور وہ رسالہ یا اخبار میں چھپ جائے گا تو تمہیں خوشی ہو گی جیسے تمہیں بادشاہت مل گئی ہے۔پھر تم اور لکھو گے پھر اور لکھو گے یہاں تک کہ رفتہ رفتہ تم خوب لکھنے لگ جاؤ گے۔پس تم نے اگر ”خالد “ جاری کیا ہے تو تم اس کی خریداری بڑھاؤ۔دوسرے ہر نوجوان کا یہ فرض قرار دو کہ وہ اس میں کچھ نہ کچھ ضرور لکھے اور اگر کوئی خادم سال بھر میں بھی کچھ نہ لکھے تو اس کے متعلق یہ سمجھا جائے گا کہ اس نے اپنے فرض کو ادا نہیں کیا“۔فرموده ۷ نومبر ۱۹۵۴ء از رساله خالد نومبر ۱۹۵۵ء)