مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 679 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 679

679 ہیں۔یہ وکیل صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے چونکہ یہ کام کبھی نہیں کیا تھا۔اس لئے ان کے ہاتھوں میں خون بہنے لگا مگر وہ اس وقت تک نہیں ہے جب تک اس کی تمام کھیتی انہوں نے کاٹ نہ لی۔یو پی کے اضلاع میں یہ بات خوب پھیلی اور کئی رئیس مجھے متواتر دلی میں ملے اور انہوں نے کہا کہ ہم تو اس دن سے احمدیت کی قدر کرتے ہیں جب ہم نے یہ نظارہ دیکھا تھا کہ ایک مسلمان عورت کے لئے آپ کی جماعت نے یہ غیرت دکھائی کہ جب لوگوں نے اسے کہا کہ اب مولوی ہی اگر تیری کھیتی کاٹیں گے تو آپ نے کہا کہ اب دکھاوے کا مولوی نہیں بچ چ کا مولوی جائے گا اور اس کی کھیتی کالے گا۔تو ہمیشہ ہی ہم مسلمانوں کی خدمت کرتے رہے ہیں مگر ہمیشہ ہم ان خدمات کو چھپاتے رہے ہیں اور کہتے رہے ہیں کہ ان خدمات کے اظہار سے کیا فائدہ؟ ہم نے جو کچھ کیا ہے خدا کے لئے کیا ہے انسانوں کے لئے نہیں کیا۔مگر آج کہا جارہا ہے کہ احمدی مسلمانوں کے دشمن ہیں۔یہ مسلمانوں کی کبھی خدمت نہیں کرتے۔غرض اتنے بڑے جھوٹ اور افتراء سے کام لیا جاتا ہے کہ ہم اس بات پر مجبور ہو گئے ہیں کہ جماعت کے دوستوں سے یہ کہیں کہ اچھا تم بھی اپنی خدمات کو ظاہر کرو چنانچہ اب جبکہ ہم نے اپنی خدمات ظاہر کرنی شروع کیں، مسلمانوں کی خدمت کا دعویٰ کرنے والے اپنے بلوں میں گھس گئے اور کو ٹھیوں میں بیٹھے رہے چنانچہ بعض لوگوں نے جو اسلامی جماعت کے دفتر کے قریب ہی رہتے تھے اقرار کیا کہ اسلامی جماعت والوں نے تو ہماری خبر بھی نہیں لی اور یہ دو دو چار چار میل سے آئے اور انہوں نے ہماری مدد کی۔لطیفہ یہ ہے کہ کراچی سے اطلاع ملی ہے کہ وہاں بڑے زور سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ لاہور میں جماعت اسلامی نے سیلاب کے دنوں میں بڑی بھاری خدمت کی ہے اور وہاں اس قدر چر چاہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لاہور کو بچایا ہی اسلامی جماعت والوں نے ہے اور لاہور کے لوگوں کو اس کی خبر بھی نہیں۔اگر وہ جھوٹا پراپیگنڈا کر سکتے ہیں تو ہم سچا پراپیگنڈا کیوں نہیں کر سکتے۔اسی طرح چگال سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں جماعت اسلامی والے گھر گھر جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جماعت اسلامی نے آپ کے لئے چندہ بھجوایا ہے۔وہ لنگی اور تہمد دیتے ہیں اور ساتھ ہی کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے چندہ دیا ہے ، آپ ووٹ جماعت اسلامی کو ہی دیں۔حالا نکہ وہ یہاں کئی مہینوں سے چندہ لیتے ہیں۔کہیں شیعوں سے لے کر بھجواتے ہیں مگر نام جماعت اسلامی کا مشہور کرتے ہیں۔احمدی نوجوانوں کو زیادہ جوش و خروش سے ملک اور قوم کی خدمت کرنی چاہئے۔فرض اس زمانہ میں ایک ایسا طبقہ پیدا ہو گیا ہے جو جھوٹ اور افترا سے تم کو بد نام کرنا چاہتا ہے۔اب تمہارا بھی فرض ہے کہ تم اور زیادہ جوش سے ملک اور قوم کی خدمت کرو اور اس خدمت کو ظاہر بھی