مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 641
641 آدمیوں کی محتاج نہیں رہتی بلکہ براہ راست خدائی نصرت کے نیچے آجاتی ہے۔کسی انسان کی موت سے اس کی موت وابستہ نہیں ہوتی۔کسی انسان کی بیماری سے اس کی بیماری وابستہ نہیں ہوتی۔کسی انسان کے فقدان سے اس کا فقدان وابستہ نہیں ہو تا۔وہ ہر میدان میں اور ہر قسم کے کاموں اور مقابلوں میں قائم رہتی ہے، جیتی ہے اور بڑھتی ہے کیونکہ اس میں زندگی کا بیج ہوتا ہے اور جس میں زندگی کا بیج ہو اسے کوئی مار نہیں سکتا جس طرح خدا نے جس میں موت کا بیج پیدا کر دیا ہوا سے کوئی زندہ نہیں رکھ سکتا۔" (فرموده ۱۹ ستمبر ۱۹۵۲ء مطبوعه الفضل ۲۶ ستمبر ۱۹۵۲ء)