مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 600 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 600

600 اس لئے بطور امتحان میں ایک دو باتیں پوچھتا ہوں۔انڈر ٹریننگ (زیر تربیت) خدام سب کھڑے ہو جائیں۔جو سوال میں کروں گا اس کا جواب نہیں دینا بلکہ صرف ہاتھ کھڑا کرنا ہے۔جس سے معلوم ہو کہ تمہیں جواب آتا ہے اور میں جس سے چاہوں گا جو اب پوچھ لوں گا۔مثلاً میں ایک فقرہ بولتا ہوں۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ غلط ہے اور یہ خیال کرتے ہیں کہ آپ اس کی اصلاح کرلیں گے تو ہاتھ کھڑا کریں۔اس میں مولوی فاضل یا مدرسہ احمدیہ کے فارغ التحصیل خدام سرے سے مخاطب نہیں۔مثلاً میں یہ فقرہ بولتا ہوں إِنَّ اللهَ أَمَرَ المُؤمِنونَ أَن يصلون - بولو یہ صحیح ہے یا غلط؟" (اس پر متعد د خدام نے ہاتھ کھڑے کئے اور حضور نے ایک خادم حفیظ احمد صاحب سے دریافت فرمایا کہ اس میں کیا غلطی ہے ؟ انہوں نے دو غلطیوں کی تصحیح کی یعنی انہوں نے بتایا کہ "الله" اسم "ان" ہے۔اس لئے اس پر بجائے کسرہ" کے "فتح" آئے گی۔کیونکہ "ان" اپنے مابعد کو فتح دیتا ہے اور "المُؤمِنونَ" مفعول نبہ ہونے کی وجہ سے منصوب ہوگا یعنی "المُومِنینَ " پڑھا جائے گا۔آخری غلطی کی وہ تصحیح نہ کر سکے۔) حضرت (۔۔۔۔) خلیفہ المسیح الثانی نے دوسرے خدام سے دریافت فرمایا کہ بتائیں کیا اور بھی غلطی ہے یا نہیں ؟ مگر کوئی خادم جواب نہ دے سکا۔حضور نے فرمایا کہ اس فقرہ میں يُصَلُّونَ نہیں چاہئے بلکہ صرف يصلوا چاہئے۔دوسرا سوال حضور نے یہ کیا کہ :۔فاعل کے آخر میں جو حرکت آتی ہے وہ کیا ہے؟ جو خدام اس سوال کا جواب بتا سکتے ہیں وہ ہاتھ کھڑا کریں۔اس پر متعدد خدام نے ہاتھ کھڑے کئے جن میں ہمارے نو مسلم بھائی رشید احمد صاحب امریکن واقف زندگی بھی شامل تھے۔مکرم رشید احمد صاحب نے بھی چودہ روزہ تربیتی کورس میں با قاعدہ شمولیت کی تھی۔حضور نے مکرم رشید احمد صاحب سے ہی اس سوال کا جواب پوچھا۔انہوں نے بتایا کہ فاعل کے آخر میں رفع آتا ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا :۔" آپ لوگوں نے جو کچھ پڑھا ہے میں امید کرتا ہوں کہ وہ لکھا بھی ہو گا" (اس کے بعد حضور نے اساتذہ کرام سے سوال کیا کہ وہ جو کچھ پڑھایا کرتے تھے آیا وہ لکھوایا بھی کرتے تھے یا نہیں ؟ اور خدام اپنی جگہوں پر واپس جاکر ان اسباق کو یاد کرنا چاہیں تو وہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اس پر مکرم مولوی سیف الرحمن صاحب فاضل مولوی محمد احمد صاحب ثاقب، مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف مکرم مولانا جلال الدین صاحب مشمس ، مکرم مولوی خورشید احمد صاحب شاد نے عرض کیا کہ حضور سوائے ان پڑھ خدام کے کہ وہ لکھنا نہیں جانتے باقی خدام نے اسباق نوٹ کرلئے ہیں اور واپس جا کر وہ اگر یاد کرنا چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔درم اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔رپورٹ میں ایک بات یہ بھی کہی گئی ہے کہ افسوس ہے کو رس پورا نہیں ہو سکا کیونکہ جو خدام کو رس