مشعل راہ (جلد اوّل) — Page vi
پیش لفظ محض اللہ تعالی کے فضل اور رحم کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کو مشعل راہ (جلد اول) کو دوبارہ شائع کرنے کی تو فیق مل رہی ہے۔اس جلد میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی وہ تقاریر اور خطبات جمعہ شامل ہیں جن میں حضور نے خدام الاحمد بیہ کے متعلق یا خدام کو مخاطب کر کے ہدایات اور نصائح فرمائیں۔مشعل راہ پہلی مرتبہ دسمبر 1970ء میں مکرم و محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کے زمانہ صدارت میں شائع ہوئی۔اس وقت محترم محمد شفیق صاحب قیصر اور بعض دوسرے دوستوں نے اس کی اشاعت کے لئے بہت محنت اور جانفشانی سے کام کیا۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء۔اب جبکہ اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا جارہا ہے اب اس ایڈیشن میں متن اور مضامین میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی البتہ ہر خطبہ اور تقریر کے شروع میں بعض اہم نکات ایک صفحہ پر عناوین کے طور پر جلی حروف میں لکھے گئے ہیں اور اسی طرح مضمون کے اندر بعض اہم فقرات کو نمایاں کیا گیا ہے نیز کلام محمود سے حضرت مصلح موعود کا کچھ منظوم کلام بھی شامل کیا جا رہا ہے ایسا ہی کتاب کے آخر پر مشعل راہ کا تفصیلی انڈیکس پہلی مرتبہ شامل کیا جارہا ہے۔خاکسارا اپنے ان تمام دوستوں کا شکر گذار ہے جنہوں نے مختلف مواقع پر اس کام میں مدد کی خصوصا مکرم ڈاکٹر محمد احمد صاحب اشرف مکرم ڈاکٹر سلطان احمد صاحب مبشر، عزیزم مکرم اسفند یار منیب صاحب اور عزیزم مکرم منصور احمد صاحب نور الدین اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے عزیز طلباء جامعہ احمدیہ کا بھی ممنون ہے جنہوں نے اس کتاب کی پروف ریڈنگ اور دیگر کاموں میں تعاون کیا۔اور اسی طرح مکرم مقصود احمد صاحب گوندل، مکرم سید صہیب احمد صاحب اور مکرم اقبال احمد زبیر صاحب جنہوں نے اس کتاب کی کمپوزنگ کی اور ایسا ہی ان احباب کو بھی اللہ تعالی اپنی بہترین جزاء سے نوازے جنہوں نے اس کتاب کی اشاعت کے دوسرے مراحل میں ہر ممکن تعاون کیا۔فجر اسم الله حسن الجزاء فی الدنیا والاخرة ی جلد حضرت ایت اسی اثانی کے طلبات وتاری پرمشقت ہے دوسری جلد حضرت دایت اسی اثار اور حضرت ماریہ اسے خلیفہ الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تقاریر وخطبات پر مشتمل ہوگی۔انشاء اللہ تعالی