مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 554
554 ۱۹۵۰ء میں حضرت مصلح موعود نے مجلس شوری کے موقعہ پر یہ فیصلہ فرمایا " میں فیصلہ کرتا ہوں کہ صدرانجمن کے قاعدہ نمبر ۸۲ الف میں فقرہ نمبر ۲۰ کی صورت میں ان الفاظ کا اضافہ کیا جائے کہ :۔ان امور میں جو جماعت کے مجموعی یا عمومی مفاد پر اثر انداز ہو سکتے ہوں ، مقامی امیر کو مقامی انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کو حکم دینے کا اختیار ہو گا جو تحریری ہونا چاہئے اور ان مذکورہ بالا مجالس کو حق ہو گا کہ اگر وہ حکم کو ناواجب سمجھتی ہوں تو اپنی مرکزی مجلس کی معرفت صدر انجمن احمدیہ کو توجہ ولا ئیں"۔رپورٹ مجلس شوری ۱۹۵۰ء صفحہ ۴۲)